Connect with us

پاکستان

گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت، صدر مملکت اور وزیراعظم کی شفاف تحقیقات کی ہدایت

shehbaz-sharif-and-asif-zardari

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کے تحفظ کے لیے قربانی کو جرات، فرض شناسی اور قومی خدمت کی روشن مثال قرار دے دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خاتون کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کے مکمل سدباب کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی اور بے مثال جرات، بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی۔

وزیراعظم نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار کو قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کی بھی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے بہادر افسر عاصم طارق خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئے، واقعہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں شاہین چوک پر پیش آیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
برطانیہ اور یورپ41 منٹس ago

ہم نے خطرے کی گھنٹی کب سننی ہے؟

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ 2014 میں برطانیہ آنے کے بعد مجھے ایک بات بارہا محسوس ہوئی اور...

Sayed Shabbir Abbas Sayed Shabbir Abbas
پاکستان49 منٹس ago

عوامی مسائل کے حل کیلئے اہلیان علاقہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز)عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں اور...

rwp medical university rwp medical university
پاکستان1 گھنٹہ ago

یو ایچ ایس ریجنل سینٹر کی اپ گریڈیشن، یو ایچ ایس اور آر ایم یو کے درمیان تعلیمی تعاون مزید مضبوط

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU) میں اپنے ریجنل سینٹر کی...

Chaudhary Obaidullah Chaudhary Obaidullah
پاکستان1 گھنٹہ ago

اساتذہ کرام کو ہر سطح پر عزت و تکریم دی جائے، چوہدری عبیداللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز، چیئرمین کیریئر سکولز سسٹم محمد عبیداللہ چوہدری...

Salman-Akram-Raja Salman-Akram-Raja
پاکستان1 گھنٹہ ago

پی ٹی آئی نے حکومت سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے دوبارہ...

Yemeni Forces Yemeni Forces
تازہ ترین4 گھنٹے ago

یمنی فورسز نے باب المندب، ذوباب کا کنٹرول حاصل کرلیا

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن میں سرکاری فورسز نے حوثیوں سے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔ یمن میں...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان4 گھنٹے ago

حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ...

Rain-In-Punjab Rain-In-Punjab
پاکستان4 گھنٹے ago

پی ڈی ایم اے کی 6، 7 اکتوبر کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 6 تا 7 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں...

Iran-Army-Chief-Ameer-Hatami Iran-Army-Chief-Ameer-Hatami
تازہ ترین4 گھنٹے ago

دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو ایرانی فوج کچل دے گی، ایرانی آرمی چیف

تہران (صداے سچ نیوز) ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی...

gold gold
پاکستان4 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ...

Trending