تازہ ترین
پیر 27 جولائی کو تعطیل کا اعلان
آزاد جموں و کشمیر(صداۓ سچ نیوز) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے 27 جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا، تعطیل کا اطلاق صرف میرپور ڈویژن کے اضلاع میں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعطیل کا اطلاق صرف میرپور ڈویژن کے اضلاع میں ہوگا، جہاں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے 13 انتخابی حلقوں میں عام انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں کل ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولنگ کے لیے انتخابی سامان، بیلٹ پیپرز اور دیگر ضروری دستاویزات متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دی گئی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

