Connect with us

پاکستان

پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ بجلی اور گیس صارفین کے نرخ بڑھیں گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

imf

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اورعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ مذاکرات جاری ہیں، جس میں توانائی شعبےمیں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور آئندہ مالی اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کےمطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہےکہ پروٹیکٹڈصارفین کے علاوہ بجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائےگا،جبکہ نیپرا کی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس اور ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹس بروقت نافذ رہیں گے۔

حکام نےبریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار رکھی ہے اور پیٹرول، بجلی اور گیس ٹیرف میں باقاعدہ ردوبدل کے ذریعے لاگت کی مکمل وصولی جاری ہے،کمزور اور کم آمدن طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی جاری رہے گی،حکومت آئی پی پیز جرمانہ ادائیگیوں کے تصفیے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت آئی پی پیز کے جرمانہ ادائیگیوں سے متعلق تصفیے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے جبکہ پاکستان میں مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام کی پیشرفت بھی جاری ہے۔ آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ توانائی اصلاحات سے بجلی نظام کی کارکردگی بہتر اور نقصانات میں کمی کی توقع ہے۔

حکام نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ حکومت نے آڈٹ شدہ گیس گردشی قرضے کا جامع ڈیٹا تیار کرلیا ہے اور بجلی کی طرح گیس سیکٹر کا گردشی قرض بھی سہ ماہی بنیادوں پر پبلک کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مالی سال 2027 کے لیے گیس گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان پر بھی کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوری 2027 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مکمل طور پر نافذ رہے گا، جبکہ مالی سال 2027 کے لیے بجلی سبسڈی زیادہ سے زیادہ 830 ارب روپے تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو جی ڈی پی کے صرف 0.6 فیصد کے برابر ہوگی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سبسڈی ڈسکوز، کے الیکٹرک، فاٹا بقایاجات، زرعی ٹیوب ویلز اور سرکلر ڈیٹ ادائیگیوں کے لیے استعمال ہوگی۔ آئی پی پیز کے ساتھ بقایاجات اور جرمانوں سے متعلق معاہدے جون 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط، نئے بجٹ میں 430 ارب کے ٹیکس لگانے کا منصوبہ

حکام کےمطابق مالی سال 2027 میں گردشی قرضےمیں اضافے کو 300 ارب روپےتک محدودرکھا جائےگا، جبکہ مالی سال 2031 تک بجلی شعبےکا گردشی قرض صفر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئیسکو،گیپکو اورفیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا عمل 2027 کے آغاز تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،جبکہ حیسکو اور سیپکو میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیےدسمبر 2026 تک شرائط مکمل کی جائیں گی-

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ibrahim razaei ibrahim razaei
تازہ ترین4 منٹس ago

غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کے نتیجے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کافیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ایران کا خطے کے ممالک کو پیغام

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے جمعے کے روز...

Marco-Robio Marco-Robio
پاکستان8 گھنٹے ago

امریکا کی جانب سے پاکستان کے عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، مارکو روبیو

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے عوام...

scott-bessent scott-bessent
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلئے اگلے ہفتے مزید پابندیاں عائد کرینگے، اسکاٹ بیسنٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر ایسی پابندیاں عائد کرے...

money money
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان کا مالی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا،اعلامیہ وزارت خزانہ

وفاقی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مالی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔...

drone drone
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران جنگ، امریکا کو 1.3 ارب ڈالر کے ایم کیو 9 ڈرونز کا نقصان

ایران جنگ کے دوران امریکا کو ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے...

firing firing
پاکستان9 گھنٹے ago

یوم آزادی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 90 افراد زخمی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر رات گئے مختلف علاقوں میں  فائرنگ سے 90 سے...

petroleum petroleum
پاکستان9 گھنٹے ago

حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول

پیٹرولیم لیوی کی وصولی مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1567 ارب 45 کروڑ روپے پرپہنچ گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے...

President-Asif-ali-zardari President-Asif-ali-zardari
پاکستان9 گھنٹے ago

صدر مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریاں منظور کرلیں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔ مسلح افواج اور سول...

Trump Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ کیخلاف مبینہ ایرانی سازشوں کی اسرائیلی وارننگز کی تصدیق نہ کرسکی، امریکی میڈیا

امریکی انٹیلی جنس حکام گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل کی جانب سے دی گئی ان متعدد وارننگز کی آزادانہ...

google featuring pakistani flag google featuring pakistani flag
پاکستان10 گھنٹے ago

گوگل کی روایت برقرار، یومِ آزادی پر پاکستانی پرچم والا خصوصی ڈوڈل جاری

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی طور پر...

Trending