Connect with us

تازہ ترین

ایران کا مضبوط پوزیشن کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کا عندیہ

masoud-pezeshkian

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ کئی ماہ سے جاری جنگ ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہے، اس لیے جنگ کا خاتمہ بہتر ہو گا۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق تہران میں ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا کہ پوری دنیا ایران کی فتح کو تسلیم کر رہی ہے اور امریکا کی جانب سے اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مذمت کی جا رہی ہے۔

ایرانی صدر نے امریکا کے ساتھ جون میں طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کا بھی دفاع کیا اور پارلیمنٹ میں موجود سخت گیر حلقوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں ایران کی جانب سے ہتھیار ڈالنے یا رعایت دینے کی کوئی شق موجود نہیں۔

دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی نئے خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ بری، بحری، فضائی دفاع اور سائبر شعبوں میں مکمل تیاری موجود ہے۔

ادھر عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اہم آبی گزرگاہ کو جزوی طور پر بند کر رکھا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے تیل بردار جہازوں کے خفیہ قافلوں کی حفاظت کر رہی ہے جس کے نتیجے میں روزانہ 5 سے 10 ملین بیرل تیل برآمد ہو رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی مذاکرات پر آمادگی پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز اور اس سے منسلک علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن ابھی درست معاہدے کے لیے تیار نہیں۔

ٹرمپ نے ایران کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے والے ممالک کے خلاف اقتصادی کارروائی کی بھی دھمکی دی ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے ذریعے ایرانی حکومت کو کمزور کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر ایران نے امریکی پابندیوں کے منصوبے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

چین نے کہا ہے کہ پابندیاں اور دباؤ مسئلے کے حل میں مدد نہیں دیں گے، تمام فریق سیاسی و سفارتی ذرائع سے مسئلہ حل کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان1 گھنٹہ ago

سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ  آج رات پشاور پہنچے گا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا چار مارچ کو لکی مروت...

bilawal bilawal
پاکستان1 گھنٹہ ago

بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں...

Crude Oil Crude Oil
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر، خام تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر ہونے کے بعد عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں...

Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General
پاکستان2 گھنٹے ago

یواین سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان2 گھنٹے ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کا آج کیا ریٹ رہا؟

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک...

Federal Minister Rana Tanveer Hussain Federal Minister Rana Tanveer Hussain
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانا آخری حل ہے جو آئین نے دیا ہوا ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ صوبائی...

Trump Trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے...

khawaja-asif khawaja-asif
پاکستان7 گھنٹے ago

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں، پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی سعودی فوجیں لڑرہی...

Khyber-Pakhtunkhwa,-Police Khyber-Pakhtunkhwa,-Police
پاکستان7 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 5 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ ابھایہ پل کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان7 گھنٹے ago

آئی ایم ایف پٹرول سبسڈی اسکیم جاری رکھنے پر رضامند

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پٹرول سبسڈی اسکیم جاری رکھنے پر رضامند ہوگیا تاہم...

Trending