Connect with us

پاکستان

اسلام آباد میں تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور جدید جینیاتی علاج پر آگاہی سیمینار، مشترکہ اقدامات پر زور

seminar-on-thalassemia-

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تھیلیسیما کے موذی مرض کے لیے جدید جنییاتی علاج کی دریافت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز، آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور برج ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے اسلام آباد چیمبر میں تھیلیسیمیا جیسے موذی اور موروثی مرض کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں شخصیات نے شرکت کی۔

گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر اینڈ چیئرپرسن ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ ڈاکٹر شیر بہادر انجم پاکستانی نژاد ہیں اور تھیلیسیمیا کے جینیاتی علاج پر تحقیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن (GTF) دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کے خلاف بھرپور جدوجہد کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کی کامیابی کے لیے حکومتی تعاون انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے خلاف بھرپور آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو مرض کی بروقت تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا سکے اور آئندہ نسلوں کو اس بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں اور مؤثر آگاہی مہم کے ذریعے تھیلیسیمیا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

تقریب سے صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز محمد اویس ستی، وائس چیئرمین جمعیت القریش پاکستان و سی ای او برج ویلفیئر آرگنائزیشن محمد عبداللہ قریشی، مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی اور وائس پریزیڈنٹ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز سردار ظہیر احمد نے بھی خطاب کیا۔

خورشید احمد قریشی نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں اس مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے اجتماعی سطح پر آگاہی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
محمد عبداللہ قریشی نے کہا کہ برج ویلفیئر آرگنائزیشن تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو اس قومی مشن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
محمد اویس ستی نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک اہم انسانی مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے حکومتی اداروں، سماجی تنظیموں، ماہرین اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی اور بروقت تشخیص کے ذریعے اس مرض کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز، آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور برج ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ڈاکٹر شیر بہادر انجم کی تھیلیسیمیا کے خلاف خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے دوران گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن اور برج ویلفیئر آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط بھی کیے گئے، جس کا مقصد تھیلیسیمیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے آگاہی، تشخیص اور دیگر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

تقریب میں ڈاکٹر زکیہ کریم بلغاری، محترمہ عزرا محمود چیمہ، سینیئر نائب صدر جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن جاوید قریشی ،حاجی راحت جاوید قریشی صدر جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی، ناصر ارشاد قریشی، محبوب احسن ملک اور شیخ عمران سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاء نے گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سے تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے آگاہی، تعاون اور مشترکہ اقدامات کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان9 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان10 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان10 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان10 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان16 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان16 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین16 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending