Connect with us

پاکستان

کراچی میں فورٹینیٹ سکیورٹی ڈے 2026 کا انعقاد، سائبر حملوں سے نمٹنے پر زور

-fortinet-security-day

کراچی (صداۓ سچ نیوز)فورٹینیٹ سیکورٹی کمپنی نے بدھ کو کراچی کے پرل کانٹینٹل ہوٹل میں "فورٹینیٹ سیکیورٹی ڈے پاکستان 2026” کا انعقاد کیا۔ تقریب میں سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے چیف انفارمیشن سیکیورٹی افسران، چیف انفارمیشن افسران، سائبر سیکیورٹی کے حکومتی حکام، پارٹنرز اور ٹیکنالوجی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ سائبر سیکیورٹی کو بھی خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔
تقریب کے ایجنڈے میں اے آئی پر مبنی سیکیورٹی، تھریٹ انٹیلیجنس اور نیکسٹ جنریشن سیکیورٹی آپریشنز پر سیشنز شامل تھے۔

مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں سائبر خطرات زیادہ تیز، خودکار اور نشانہ بند ہو چکے ہیں، اس لیے اداروں کو اپنی سیکیورٹی حکمت عملیوں کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ شرکاء نے حقیقی منصوبوں کے تجربات کے بارے بھی خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران فورٹینیٹ کی قیادت نے نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم PKCERT کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس سے بھی ملاقات کی۔

فورٹینیٹ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ثاقب اشفاق نے کہا کہ "سیکیورٹی ڈے کا مقصد پریکٹیشنرز، پالیسی سازوں اور پارٹنرز کو ایک جگہ جمع کر کے یہ سمجھنا ہے کہ عملی طور پر کیا مؤثر ہے اور کہاں خلا موجود ہیں۔ ہم پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کمیونٹی کے ساتھ طویل مدت تک کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

فورٹینیٹ دنیا کی بڑی سائبر سیکیورٹی کمپنیوں میں شامل ہے اور 50 سے زائد انٹرپرائز-گریڈ پروڈکٹس فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے دنیا بھر میں پانچ لاکھ سے زائد صارفین ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

russian foreign minister russian foreign minister
تازہ ترین18 منٹس ago

امریکا ایران کشیدگی کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، روس

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے منصفانہ حل پر زور...

iranus iranus
تازہ ترین28 منٹس ago

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، تصادم سے بچنے کیلئے حملوں میں وقفہ

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تصادم سے بچنے کیلئے حملوں میں وقفہ کیا...

trump-netanyahu trump-netanyahu
تازہ ترین40 منٹس ago

اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان رابطہ، مختلف محاذوں پر رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا،...

Mubashir Hassan and Raeesa Adil Mubashir Hassan and Raeesa Adil
ایکسکلوسِو12 گھنٹے ago

رئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر، مبشر حسن ڈی جی ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے انفار میشن گروپ کے گریڈ 20کے افسران رئیسہ عادل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر...

fgeha meeting fgeha meeting
پاکستان14 گھنٹے ago

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں آکشن کمیٹی کا اجلاس، سیکٹر G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے امور پر غور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں آکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین15 گھنٹے ago

امریکی مہم جوئی سے آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کے مفادات متاثر ہوں گے، ایران

ایران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول قائم کر...

Pakistan-Navy Pakistan-Navy
پاکستان15 گھنٹے ago

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے عملے کو بچالیا

اورماڑہ (صداۓ سچ نیوز) پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے 24 گھنٹوں میں دوسرے کامیاب ریسکیو آپریشن میں...

centcom centcom
تازہ ترین15 گھنٹے ago

دو روز میں ایرانی اہداف پر 170 حملے کیے، ساحل کے نزدیک اہداف کو نشانہ بنایا، امریکی سینٹکام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے دو روز میں ایرانی اہداف...

aircraft aircraft
تازہ ترین1 دن ago

شہید ایرانی سپریم لیڈر اور ان کےاہل خانہ کے جسد خاکی لےکر طیارہ نجف ائیرپورٹ سے مشہد کیلئے روانہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر اور ان کے اہل خانہ کے جسد...

us-iran us-iran
تازہ ترین1 دن ago

آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جاسکے گا، ایران کی سخت وارننگ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ آؤ ہم تمہارا...

Trending