پاکستان
کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور
کراچی (صداۓ سچ نیوز) ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے شہری پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خرید رہے ہیں۔
دستاویز کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خرید رہے ہیں، کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2900 روپے تک ہے۔
اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک ہے، کوئٹہ اور خصدار میں قیمت 2800 روپے تک ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 750 روپے کا ہوگیا۔ سیالکوٹ، فیصل آباد میں 20 کلو آٹا 2 ہزار 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے تک ہے، سکھر میں 2560، لاڑکانہ میں 2500، ملتان میں 2420، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 2400 روپے ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2333 روپے، فیصل آباد میں 2300 روپے، لاہور میں 2250 روپے اور سرگودھا میں 2240 روپے تک ہے۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

