Connect with us

پاکستان

میر رضا کیس، تفتیشی ٹیم کو جائے وقوعہ سے نئے شواہد مل گئے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم

Mir-Raza-Case

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کے نئے تفتیشی افسر سراج لاشاری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے کیس کی تفتیش میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔

مدعی مقدمہ میر حسین بھی اپنے وکیل جبران ناصر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر سراج لاشاری نے عدالت کو بتایا کہ محمد احمد کا بیان بطور گواہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقتول میر رضا کے بزنس پارٹنر محمد احمد نے عدالت کو بتایا کہ مجھے جب بھی پولیس نے بلایا میں پیش ہوا ہوں، مجھے 6، 6 گھنٹے تک بٹھا کر رکھا جاتا ہے، 13 اگست کو پولیس نے بلایا تھا میں گیا تھا۔

عدالت نے محمد احمد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جب آپ کو بلائے آپ نے جانا ہے، اس دوران آپ نے نہ گھر تبدیل کرنا ہے نہ پولیس کو بتائے بغیر شہر سے باہر جانا ہے، آپ عبوری ضمانت پر ہیں۔

وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ محمد احمد کا بیان بطور گواہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اگر درخواست ضمانت مسترد یا منظور ہو تو یہ گواہ سے ملزم بن جائیں گے۔

عدالت نے تفتیش میں سست روی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ والد، خاندان اور شہر والے پریشان ہیں ایک بندے کا قتل ہوا ہے تحقیقات کریں جو حقائق ہیں سامنے لائیں۔

تفتیشی افسر سراج لاشاری نے کہا کہ مجھے 13 اگست کو تفتیش ملی ہے، کیس میں 35 افراد سے تحقیقات جاری ہیں جو جو میر رضا سے رابطے میں تھے سب سے پوچھ گچھ جاری ہے، کال ریکارڈ کے مطابق جس دن وقوعہ ہوا اس دن میر رضا کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کو خاص طور بلایا ہے۔

سراج لاشاری کا کہنا تھا محمد احمد اور میر رضا کی بات ہوئی تھی، ابھی تک کوئی ملزم ملا ہے نہ ہی ہم نے کسی کو ملزم بنایا ہے۔

عدالت نے محمد احمد کی عبوری ضمانت میں 24 اگست تک توسیع کرتے ہوئے انہیں تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کردی۔

کیس کے تفتیشی افسر سراج لاشاری نے عدالت کو کہا کہ انویسٹی گیشن مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے، عدالت نے انویسٹی گیشن مکمل کرنے کے لیے 24 اگست تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات مکمل کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔

میر رضا کیس میں پیشرفت، جائے وقوعہ سے مزید شواہد مل گئے

میر رضا قتل کیس کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آئی ہے اور تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں مزید 2 اراکین شامل کیے گئے ہیں جس کے بعد تعداد 9 ہوگئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق کمیٹی میں ایس ایچ او شاہ لطیف تھانا اور ایک ڈی ایس پی شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے میر رضا کا موبائل فون اور اسمارٹ واچ این سی سی آئی اے سے واپس لے لی، موبائل فون اور اسمارٹ واچ کو فارنزک کے لیے لاہور فارنزک لیب بھیجا جائے گا، میر رضا کے اہلخانہ نے این سی سی آئی اے سے فارنزک کروانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جائے وقوعہ سے مزید شواہد ملے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان11 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان11 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان12 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان12 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان17 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان17 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین18 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending