پاکستان
میر رضا قتل کیس، تفتیشی ٹیم نے این سی سی آئی اے کو 4 خط لکھ دیے
کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تفتیشی ٹیم نے این سی سی آئی اے کو 4 مختلف لکھ دیے۔
ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ میر رضا کی اسمارٹ واچ کی فارنزک کی جائے اور مقتول کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات دی جائیں۔
خط میں مقتول کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نئی تفتیشی ٹیم کا دوسرا اجلاس فیروز آباد تھانے میں ہوگا جس کے بعد ٹیم جائے وقوعہ کا دوبارہ دورہ کرے گی۔
میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کئی روز سے میر رضا کی اسمارٹ واچ سابق سربراہ کمیٹی کے پاس تھی، اسمارٹ واچ گزشتہ روز این سی سی آئی اے کے حوالے کی گئی، اسمارٹ واچ کی فارنزک این سی سی آئی اے سے نہیں کروانا چاہتے، واچ کی فارنزک لاہور فارنزک لیب سے کروائی جائے۔
جبران ناصر نے کہا کہ اسمارٹ واچ سربراہ کمیٹی کے پاس ہونےسے ٹیمپرنگ کا امکان ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

