تازہ ترین
امریکی جریدے نے مکہ معاہدے کو نئے مضبوط دفاعی صنعتی مرکز کی بنیاد قرار دے دیا
امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے پاکستان کی عسکری مہارت، سعودی مالی وسائل اور ترک دفاعی صنعت کے امتزاج کو ایک مضبوط نئے دفاعی صنعتی مرکز کی بنیاد قرار دے دیا ہے۔
امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کے مطابق مکہ معاہدہ، گہرے سفارتی اور عسکری اثرات کے ساتھ ساتھ ایک مربوط دفاعی صنعتی نظام کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی دفاعی منڈی میں ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے۔ زمینی، بحری اور فضائی دفاعی نظام کی مکمل رینج برآمد کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ پاکستان کی بکتر بند گاڑیوں، ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی صلاحیت کو سعودی مالی وسائل اور ترک جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی سب سے اہم صلاحیتوں میں مینٹیننس اور لاجسٹک سپورٹ شامل ہے، جو دفاعی نظام کو طویل عرصے تک فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاکستان کی دفاعی صنعت اعلیٰ معیار، بڑے پیمانے پر پیداوار اور کم لاگت کے ساتھ زمینی، بحری اور فضائی دفاعی نظام عالمی منڈی کو فراہم کر رہی ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بکتر بند گاڑیاں، پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس جنگی و تربیتی طیارے اور یو اے ویز، جبکہ کراچی شپ یارڈ جنگی بحری جہاز تیار کر رہا ہے۔
مکہ دفاعی معاہدہ سعودی سرمایہ کاری، ترک اعلیٰ ٹیکنالوجی اور پاکستان کی دفاعی پیداواری صلاحیتوں کو یکجا کرکے مشترکہ دفاعی برآمدی بنیاد قائم کر سکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

