پاکستان
پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے عملے کو بچالیا
اورماڑہ (صداۓ سچ نیوز) پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے 24 گھنٹوں میں دوسرے کامیاب ریسکیو آپریشن میں اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے تمام 20 پاکستانی عملے کو بچا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے اورماڑہ کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والی "الحمد ان یعقوب” نامی کارگو کشتی کے تمام 20 پاکستانی عملے کو بحفاظت بچا لیا۔
کشتی اورماڑہ سے 32 ناٹیکل میل جنوب میں حادثے کا شکار ہوئی، جس کے بعد مشترکہ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کی اطلاع پر پی این ایس حنین، پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر اور پی ایم ایس اے کے ڈیفنڈر جہاز نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام افراد کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ بروقت اور مؤثر کارروائی نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

