Connect with us

تازہ ترین

کیا اسرائیل میں نیتن یاہو کا ٹرمپ کارڈ اپنی اہمیت کھو رہا ہے؟

netanyahu-trump-card

تل ابیب (سداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو طویل عرصے سے امریکا کے ساتھ اپنی قریبی سیاسی اور ذاتی تعلقات کو اپنی سب سے بڑی سیاسی طاقت کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں یہ تاثر کمزور پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں تعطل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کو اعتماد میں لیے بغیر معاہدوں کی جانب بڑھتی دلچسپی اور امریکا میں اسرائیل پر بڑھتی تنقید نے نیتن یاہو کے ٹرمپ کارڈ کی افادیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ صورتِ حال نیتن یاہو کے لیے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انہیں اکتوبر کے آخر میں عام انتخابات، بدعنوانی کے مقدمات اور خطے میں جاری کئی تنازعات کا سامنا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس ٹرمپ اور نیتن یاہو ملاقات کا مقصد ناصرف دو طرفہ تعلقات کا اظہار کرنا ہے بلکہ اسرائیلی عوام کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ نیتن یاہو اب بھی وائٹ ہاؤس تک خصوصی رسائی رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے خلاف کارروائی سے قبل نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اس جنگ کی کامیابی اور ایرانی حکومت کے خاتمے کے امکانات پر قائل کیا تھا، تاہم جنگ کے طویل ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کے تعلقات میں تناؤ کی خبریں سامنے آئیں۔

امریکی کانگریس میں بھی اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد، ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اسرائیلی اعتراضات اور سعودی عرب کے ساتھ امریکی جوہری تعاون کے معاہدے پر اختلافات نے نیتن یاہو کی پوزیشن کو متاثر کیا ہے۔

امریکی قدامت پسند شخصیات، جن میں ٹکر کارلسن، مارجوری ٹیلر گرین اور نائب صدر جے ڈی وینس شامل ہیں، حالیہ مہینوں میں نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کر چکے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی فروخت پر اسرائیلی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی نہیں بتا سکتا کہ امریکا کیا فروخت کرے گا۔

اسرائیل کے سابق سفیر ایلون پنکاس کے مطابق نیتن یاہو اس دورے کے ذریعے اسرائیل میں اپنے حامیوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کے ٹرمپ سے تعلقات اب بھی مضبوط ہیں، جبکہ وہ یہ امید بھی رکھتے ہیں کہ ٹرمپ ایک بار پھر ان کے بدعنوانی کے مقدمات میں ان کی حمایت کریں گے۔

کنگز کالج لندن کے تجزیہ کار آہرون بریگمین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اب امریکا میں پہلے جیسی سیاسی اہمیت نہیں رکھتے اور بہت سے امریکی حلقے انہیں ایران جنگ میں امریکا کو دھکیلنے کا ذمے دار سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب سابق مشیر اور رائے عامہ کے ماہر مچل باراک کے مطابق نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کیں، لیکن حالیہ برسوں میں کئی اہم سیاسی پل بھی جلا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ٹرمپ نیتن یاہو کو جنگی دور کا مؤثر رہنما قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اسرائیل کے لیے کسی نئے وزیرِاعظم کی حمایت کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

eid-market eid-market
پاکستان3 گھنٹے ago

اسمارٹ لاک ڈاون نافذ، کاروباری مراکز کے نئے اوقات مقرر

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) حکومتِ بلوچستان نے کفایت شعاری اور ایندھن بچت اقدامات کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق سرکاری...

K-Electric tariff K-Electric tariff
پاکستان3 گھنٹے ago

کے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے اوسط بنیادی ٹیرف میں 19 فیصد...

balochistan-levies balochistan-levies
پاکستان3 گھنٹے ago

امن و امان کی صورتحال، بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ (صداے سچ نیوز) بلوچستان حکومت نے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال...

US Treasury Secretary US Treasury Secretary
تازہ ترین3 گھنٹے ago

حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟ امریکی وزیرِ خزانہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران سے بیرونِ ملک جانے والی 80 سے...

Chinese-President Chinese-President
تازہ ترین3 گھنٹے ago

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے۔ استقبال کیلئے صدر ٹرمپ...

abraham lincoln carrier ship abraham lincoln carrier ship
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8 اہلکاروں نے خود کشی کی کوشش کی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن طیارہ بردار جہاز پر تعینات 8 اہلکاروں...

pmshehbaz sharif pmshehbaz sharif
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے، وزیراعظم

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کے...

jf-17-thunder-in-baku jf-17-thunder-in-baku
پاکستان4 گھنٹے ago

ڈرون حملوں پر منہ توڑ جواب، پاکستان کے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی حملے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے آنے والے ڈرونز کی دراندازی پر دہشت...

petrol-prices-for-january petrol-prices-for-january
پاکستان15 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی...

Islamabad Islamabad
پاکستان15 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو کنٹینروں سے ڈھانپ دیا گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو...

Trending