Connect with us

تازہ ترین

پینٹاگون کا جدید میزائل خطرات کیخلاف مؤثر دفاعی صلاحیت سے محرومی کا اعتراف

pentagon

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے ایران جنگ کے تناظر میں ایک اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جدید میزائل خطرات کے خلاف مؤثر دفاعی صلاحیت سے محروم ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس، چائنا، ایران اور شمالی کوریا  جیسے ممالک کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیتوں پر تشویش پائی جا رہی ہے، جس نے واشنگٹن کو اپنے دفاعی نظام میں موجود بڑی خامیوں کا اعتراف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

امریکی سینیٹ میں ایک سماعت کے دوران پینٹاگون کے سینئر عہدیدار مارک برکووٹز نے بتایا کہ امریکا کے پاس اس وقت ہائپر سونک ہتھیاروں یا جدید کروز میزائلوں کے خلاف کوئی مؤثر دفاعی نظام موجود نہیں۔

انہوں نے سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کو بتایا کہ حریف ممالک اب غیر بیلسٹک خطرات، بشمول ہائپر سونک اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل تیار کر رہے ہیں جو براہِ راست امریکی سر زمین کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

محدود دفاعی صلاحیت

مارک برکووٹز کے مطابق امریکا کا موجودہ دفاعی نظام نہایت محدود ہے، اس وقت ہمارے پاس زمین پر مبنی ایک واحد سطحی دفاعی نظام ہے، جو خاص طور پر شمالی کوریا جیسے محدود حملوں کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ دیگر بیلسٹک میزائل حملوں کے خلاف بھی امریکا کی صلاحیت محدود ہے، جبکہ جدید کروز اور ہائپر سونک میزائلوں کے خلاف کوئی دفاع موجود نہیں۔

’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ

اسی دوران ٹرمپ انتظامیہ ایک نئے جامع میزائل دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ پر کام کر رہی ہے، اس منصوبے کی لاگت 175 سے 185 ارب ڈالرز کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

یہ نظام مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ، زمینی، فضائی، بحری اور خلائی دفاعی نظاموں کو یکجا کرے گا، جس کا مقصد بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور کروز میزائلوں سمیت مختلف فضائی خطرات سے ملک گیر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

امریکی خلائی فورس کے جنرل مائیکل گیٹلین کے مطابق اس منصوبے کو 2028ء تک فعال بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مجموعی لاگت 2030ء کی دہائی تک 185 ارب ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔

دفاعی صنعت کو درپیش چیلنجز

سماعت کے دوران امریکی فضائیہ کے لیفٹیننٹ جنرل ہیتھ اے کولنز نے کہا کہ برسوں کی کم سرمایہ کاری کے باعث امریکا ’صلاحیتی قرض‘ (capacity debt) کا شکار ہو چکا ہے، جس سے دفاعی نظام کی تیاری اور بڑے پیمانے پر جنگی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں وقت درکار ہو گا۔

قانون سازوں کے خدشات

امریکی قانون سازوں نے منصوبے کی لاگت اور فنڈنگ کے طریقہ کار پر بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر انگس کنگ نے اسے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کانگریس کی نگرانی کمزور ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا روایتی جوہری ڈیٹرنس (روک تھام) کی پالیسی اب بھی مؤثر ہے؟

اس پر مارک برکووٹز نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتِ حال سرد جنگ کے دور سے زیادہ پیچیدہ ہو چکی ہے، جہاں متعدد جوہری طاقتیں جدید میزائل صلاحیتوں کے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ میزائل دفاعی نظام ڈیٹرنس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

مارک برکووٹز نے اسے ’تلوار اور ڈھال‘ دونوں قرار دیا جو قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور شہریوں کے تحفظ میں مدد دے سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان5 گھنٹے ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان5 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

khawaja-asif khawaja-asif
پاکستان5 گھنٹے ago

امریکا اورایران امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، خواجہ آصف کا دعوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین6 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں 90 ڈالر...

lutan lutan
برطانیہ اور یورپ19 گھنٹے ago

لوٹن میں عارف چوہدری ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ

لوٹن ( صداۓ سچ نیوز) سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل...

trump-golf-club trump-golf-club
تازہ ترین19 گھنٹے ago

ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات، ٹرمپ کےگالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا

نیو جرسی (صداۓ سچ نیوز) امریکی ویب سائٹ کے مطابق  ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرےکے پیش نظر امریکی صدر...

russia ukrainian-president russia ukrainian-president
تازہ ترین19 گھنٹے ago

روس کے اسٹریٹجک ذخائر ختم ہوگئے، شمالی کوریا میزائل اور فوجی دستے فراہم کررہا ہے، یوکرینی صدر کا الزام

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس شمالی کوریا کی مدد کے...

Rawalpindi-Firing Rawalpindi-Firing
پاکستان19 گھنٹے ago

راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا، ذرائع

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر پستول سے فائرنگ کا واقعہ...

UK-Prime-minister UK-Prime-minister
تازہ ترین20 گھنٹے ago

مانچسٹر، وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کےلیے کیے جانے والے...

Trending