Connect with us

تازہ ترین

جنگ بندہوتی نظر نہیں آرہی، ہمارے پاس تیل کے سٹریٹیجک ذخائر موجود نہیں، وزیر پیٹرولیم

ali-parvez-malik-

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک نے کہا کہ ایران امریکا جنگ بند ہوتی نظرنہیں آ رہی، ہمارے پاس آئل کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں، ہمارے پاس کروڈآئل 5سے 7 دن کا ہوتا ہے، ہمارےپاس پیٹرول کےایک دن کےبھی ذخائرموجودنہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہاہے کہ تاریخ میں کبھی دبئی کروڈ کی قیمت 170 ڈالر پر نہیں گئی، وزیراعظم نے عوام کی تکلیف کم کرنے کی کوشش کی، وفاقی حکومت نے سبسڈی دینے کی کوشش کی، وزیراعظم نے صورتحال دیکھتے ہوئے پیٹرول دستیابی یقینی بنائی، ایران امریکا جنگ بند ہوتی نظرنہیں آ رہی۔

وفاقی وزیرعلی پرویزملک نے کہا کہ صورتحال دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی تیاری اور ذخائر کو ترتیب دینا ہو گا، ڈیزل کا ہماری معیشت میں کلیدی کردار ہے، ڈیزل کی قیمت کا فارمولا 2002 سے قائم تھا، دنیا میں ڈیزل کی قیمت 100 ڈالر ہے تو کیاہماری ریفائنریز 80 ڈالر پر دیں؟ایسا نہیں چاہتے، ہماری ریفائنریز پرانی ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر طبقے سے اُس کے حجم کے مطابق ٹیکس لینا ہے، ان ڈائریکٹ ٹیکسز سے دور جانا ہے،یہ مہنگائی کا باعث بنتے ہیں، ڈیزل کی قیمت کے فارمولے میں تبدیلی کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں،  ہم نے آئی ایم ایف سے ایک ماہ کیلئے لیوی کی رعایت لی تھی، فارمولے کے تحت ریفائنریز کو اپ گریڈ اور مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف لے جانا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر ورکنگ گروپس بنے ہوئے ہیں، ہمارے پاس آئل کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں، ہمارے پاس کروڈآئل 5سے 7 دن کا ہوتا ہے، ہمارےپاس پیٹرول کےایک دن کےبھی ذخائرموجودنہیں، ہمارے پاس ہر قسم کی ریسرچ اور پیپرز تیار ہیں، وزیراعظم اور سی ڈی ایف کے ساتھ طے کیا ہے کروڈ کیلئے 30 دن کا پروگرام بنایا جائے۔ ہم نے اپنی انرجی سیکیورٹی کو بہتر کرنا ہے، ہم کمرشل ذخائر پر چلتے ہیں۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

AJK Assembly AJK Assembly
پاکستان3 منٹس ago

آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکشن کمیٹی کے سامنے مذاکرات کی بحالی کے لیے سات شرائط رکھ دیں، احتجاج ختم کرنے اور مسلح جتھوں کے خاتمے کا مطالبہ

مظفرآباد (صدائے سچ نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے سات اہم...

masooma e sindh masooma e sindh
پاکستان14 منٹس ago

روضۂ معصومۂ سندھ کی تعمیر و ترقی میں وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، بریگیڈیئر (ر) کرار حسین عابدی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے زائرین خدمت...

Shameez Awan Shameez Awan
پاکستان52 منٹس ago

چالیس ہزار سے زائد آبادی کا حامل تھوہا محرم خان ترقیاتی پیکیج سے محروم کیوں؟

وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’اپنا گاؤں پروگرام‘‘ میں تاریخی اور زرعی اہمیت کے حامل اس بڑے گاؤں کو ترجیحی بنیادوں پر...

china president china president
پاکستان4 گھنٹے ago

چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے، چینی صدر

بیجنگ(صداۓ سچ نیوز)خبر ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر مبارک باد کا تبادلہ...

minister of petroleum minister of petroleum
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل...

Türkiye’s seismic research vessel Oruç Reis Türkiye’s seismic research vessel Oruç Reis
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش ترکیہ کے جدید سیسمک ریسرچ جہاز کی خصوصیات

ترکیہ کا سیسمک ریسرچ جہاز ’’اورُچ رئیس‘‘ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔...

hyderabad kingman hyderabad kingman
تازہ ترین5 گھنٹے ago

حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنےکا فیصلہ

حیدرآباد (صداۓ سچ نیوز) حیدرآباد کنگز مین نے پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنےکا...

car clamping car clamping
پاکستان5 گھنٹے ago

کراچی میں فیس لیس چالان سے بچنے والوں کے خلاف کلیمپنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(صداۓ سچ نیوز)ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ فیس لیس چالان...

ispr ispr
پاکستان5 گھنٹے ago

پاک فوج کا خلائی سفر پر ذیشان علی سمیت سائنسدانوں کو خراج تحسین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کے خلائی سفر پر مسلح افواج نے سائنسی مشن میں...

russian-drone russian-drone
تازہ ترین6 گھنٹے ago

پولینڈ کا روس پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام، یوکرین جنگ پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے

وارسا(صداۓ سچ نیوز)پولینڈ نے روس پر اپنی فضائی حدود کی دانستہ خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے...

Trending