تازہ ترین
طیارے کی سیٹوں پر شہید بچوں کی تصاویر و بستے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے تصویر شیئر کر دی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے پاکستان کی پرواز کے دوران اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ طیارے میں یہ میرے احباب ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ایرانی بچوں کی پھولوں کے ساتھ تصاویر نشستوں پر رکھی دیکھی جا سکتی ہیں جن میں بستے اور جوتے بھی نمایاں ہیں۔
ایرانی وزارتِ تعلیم کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 277 بچے اور 67 ٹیچر شہید ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا سے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

