پاکستان
حکومت، اپوزیشن مذاکرات: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات حکومت کی خواہش پر شروع ہوئے ہیں، لانگ مارچ ضرور ہو گا اور مذاکرات کے ساتھ ساتھ جاری رہے گا۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، نمازِ جمعہ سے قبل پہلا سیشن ہوا جبکہ نماز کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے۔
اپوزیشن رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں انصاف کی بات کروں گا، انصاف مکمل ختم ہو چکا ہے، ہمیں بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات اور مشاورت چاہیے، ملاقات ہوئی تو معاملہ آگے بڑھے گا، ورنہ صورتِ حال جوں کی توں رہے گی، بانیٔ تحریکِ انصاف کی رہائی اور انصاف چاہتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات اس لیے ضروری ہے تاکہ ان سے مشاورت کر کے مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کے معاملے پر بھی بات ہو گی، بانی سے ملاقات سب سے اہم ہے اور سب سے پہلے اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ شروع سے ملاقات اور مذاکرات کا حامی ہوں، سیاسی معاملات کو محاذ آرائی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی ادارے کے ساتھ تصادم یا لڑائی ہو۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے اچکزئی صاحب کی ملاقات کا معاملہ مذاکرات میں رکھا جائے گا، بانی سے ملاقات کے بغیر معاملات حل نہیں ہو سکتے، مذاکرات کے حوالے سے کچھ شرائط طے ہونی چاہئیں اور مسائل کا آسان ترین حل بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

