تازہ ترین
الحدیدہ میں حوثیوں کا میزائل لانچ پیڈ تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد
ریاض (صدائے سچ نیوز) سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقے الحدیدہ میں حوثیوں کا میزائل لانچ پیڈ تباہ کر دیا ہے۔
اسی لانچ پیڈ سے کچھ دیر پہلے حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی جازان کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا۔
اسی دوران یمنی سرکاری افواج نے کہا ہے کہ آج انہوں نے پچھلے چند گھنٹوں کے دوران حوثی ٹھکانوں پر 767 حملے کیے ہیں۔ یمنی فوج کے مطابق ان حملوں میں حوثی ملیشیا کے 117 ارکان مارے گئے ہیں۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیے۔
ریاض سے ترجمان سعودی فوجی اتحاد نے کہا کہ مشرقی صوبے کی فضائی حدود میں حوثی ملیشیا کے دو ڈرون بھی تباہ کر دیے گئے۔
ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل جازان کی بندرگاہ پر گرا، جس سے معمولی نقصان ہوا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

