پاکستان
عوامی مسائل کے حل کیلئے اہلیان علاقہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سید شبر عباس ایڈووکیٹ
گوجر خان (صدائے سچ نیوز)عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں اور اہلیانِ علاقہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید شبر عباس نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی قیادت میں یونین کونسل بجنیال کے نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالرحمن خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد نے یونین کونسل اور علاقائی مسائل سے متعلق اپنی گزارشات ضلعی افسران کے سامنے پیش کیں۔
ضلعی افسران نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ زمینی حقائق اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔



وفد میں سابق وائس چیئرمین سید عنصر عباس شاہ جھنگ موہری، انسپکٹر (ر) راجہ محمد اشفاق آف جوڑیاں، ظہیر احمد بھٹی آف چلال، ڈاکٹر محمد صدیق آف ڈھوک گجراں، صوفی عدالت، مغل یامین، مغل مبارک بھولا، ٹھیکیدار مطلوب طالب منہاس، انجم راجہ صوبیدار، شبیر حوالدار، طالب حسین اور محمد شفیع آف ہرنال سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
اس موقع پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ یونین کونسل کے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنے اور اتفاقِ رائے پیدا کرنے والے تمام افراد قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

