Connect with us

پاکستان

وفاقی وزرائے ریلوے اور پارلیمانی امور کی ملاقات، ملکی معاملات پر تبادلہ خیال

Mohammad hanif abbasi

اسلام آباد  (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیربرائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی و پارلیمانی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارتِ ریلوے میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے میں ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی اور آپریشنل نظام کی بہتری کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن میں اضافہ، خسارہ میں کمی اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے اقدامات خوش آئند ہیں۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان ریلوے رواں مالی سال میں 160 ارب روپے آمدن کا ہدف حاصل کرے گی۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو مالی طور پر مستحکم، جدید اور منافع بخش ادارہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Chicken, Vegetables Chicken, Vegetables
پاکستان1 گھنٹہ ago

لاہور، مرغی کے گوشت، سبزیوں، ایل پی جی قیمتوں پر قابو نہ پایا جاسکا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں مرغی کے گوشت، سبزیوں اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان1 گھنٹہ ago

نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا ہے، زیادہ دیر نہیں لگےگی، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا...

Neck Fat Neck Fat
تازہ ترین2 گھنٹے ago

گردن کی چربی دل کے امراض کی پیشگوئی میں اہم؟

طبی دنیا میں یہ بات طویل عرصے سے مانی جاتی رہی ہے کہ جسم کا زیادہ وزن اور موٹاپا امراضِ...

kp-assembly kp-assembly
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل اراکین، ملازمین کو تنخواہیں جاری

پشاور (صداے سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد معطل ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی...

ishaq-dar-and-asad-majeed ishaq-dar-and-asad-majeed
پاکستان2 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا ای سی او سیکریٹری جنرل سے علاقائی روابط، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے...

Bilawal، Fazlur Rehman Bilawal، Fazlur Rehman
پاکستان2 گھنٹے ago

بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

US Airport US Airport
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی ائیرپورٹ کے رن وے پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 2 افراد زخمی

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکا میں ملک گیر سطح پر پروازوں کی عارضی بندش کے محض ایک روز بعد ہفتے...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی 17 نومبر کو عمان کا دورہ کریں گے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی 17 نومبر بروز منگل عمان کا دورہ کریں گے جہاں وہ...

karachi conference karachi conference
پاکستان3 گھنٹے ago

چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 12 دسمبر کو کراچی میں ہوگی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی معصومۂ سندھ، اگھم کوٹ اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ...

President Zelenskyy President Zelenskyy
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا نے دونباس کے علاقے سے دستبردار ہونے کے بدلے یوکرین کیلئے نیٹو رکنیت کی تجویز پیش کی ہے، یوکرینی صدر

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں روس کے ساتھ ہونے والے...

Trending