Connect with us

پاکستان

بنوں کی تحصیل ڈومیل میں دھماکہ، سات افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہوگئے

blast

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق دھماکہ پینگ موسیٰ خیل کے علاقے میں پیش آیا،جہاں نامعلوم مسلح افراد نےڈاٹسن گاڑی کو نشانہ بنایا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکے کی زدمیں تحصیلدار سب ڈویژن کی گاڑی بھی آ گئی، جس سے مزید جانی و مالی نقصان ہوا۔

واقعے کےفوراً بعدریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے موقع پر پہنچ گئے،جاں بحق اورزخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او یاسر آفریدی نےبتایا ہےکہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیاگیا تھا،واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بنوں دھماکےکی شدیدمذمت،قیمتی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے،کہادہشت گردی انسانیت،پاکستان کے امن اور استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے،ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو لگام ڈالنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےبنوں میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے واقعےپرنوٹس لیتےہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی،کہادھماکےمیں معصوم شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے،شہداکےلواحقین کےغم میں برابر کےشریک ہیں،صوبائی حکومت مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کوتنہانہیں چھوڑے گی،وزیراعلی خیبرپختونخوا نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Electricity Electricity
پاکستان13 منٹس ago

بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے...

imran-khan imran-khan
پاکستان23 منٹس ago

190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست

190 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں عمران خان  نے...

Suicide Rate in Israeli Military Suicide Rate in Israeli Military
تازہ ترین39 منٹس ago

اسرائیلی فوج میں خودکشی کا رجحان 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج میں خودکشی کا رجحان 16 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسرائیلی...

US US
تازہ ترین49 منٹس ago

34 برس بعد امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی بھاری اکثریت سے کامیابی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے ایوانِ نمائندگان میں تقریباً 34 برس بعد ڈیموکریٹس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل...

america-iran america-iran
تازہ ترین56 منٹس ago

ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار، سات شرائط پوری ہونے تک بات چیت نہیں ہوگی، قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ...

Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کا 16 دسمبر کو وطن واپسی کا ارادہ

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے بھارت میں دو...

Bangladesh Bangladesh
تازہ ترین2 گھنٹے ago

بنگلہ دیش میں 2 بی این پی کارکنوں کے قتل کے بعد عوامی لیگ رہنماؤں کے 30 مکانات نذرِ آتش

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلہ دیش کے ضلع ناریل میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے دو کارکنوں کے...

airoplane airoplane
پاکستان2 گھنٹے ago

دھند و فنی خرابی، سیالکوٹ، اسلام آباد کی 2 پروازوں کی متبادل لینڈنگ

دھند اور فنی خرابی کے باعث سیالکوٹ، اسلام آباد کی 2 پروازوں کی متبادل لینڈنگ کروائی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول...

yeme-war yeme-war
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یمن میں سعودی فضائی حملہ، حوثی میڈیا کا 25 افراد کے جاں بحق یا لاپتا ہونے کا دعویٰ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے جنوب مغربی علاقے میں سعودی طیاروں کی جانب سے بسوں اور ٹرکوں کو نشانہ...

israel israel
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران سے فوری خطرہ نہیں، حملے کی ضرورت بھی نہیں ہے، اسرائیل کے متوقع وزیراعظم کا اہم بیان

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے سابق آرمی چیف اور متوقع وزیراعظم گادی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ ایران...

Trending