Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ کے اختتام پر آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھولا جائیگا چاہے ایران کی رضامندی شامل ہو یا نہ ہو، مارکو روبیو

Marco Rubio

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں روبیو نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مختلف فریقین کے ذریعے پیغامات اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتکاری کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور یہ مسئلہ پہلے بھی حل کیا جا سکتا تھا۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے روبیو نے کہا کہ امریکی فوجی آپریشن کے اختتام کے بعد یہ آبی راستہ ہر صورت دوبارہ کھول دیا جائے گا چاہے ایران کی رضامندی سے یا امریکا سمیت عالمی فوجی اتحاد کے ذریعے۔

روبیو نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے فوجی آپریشن کے بعد بھی آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روبیو نے الزام عائد کیا کہ ایرانی حکومت اپنے وسائل حزب اللہ، حماس اور عراق میں شیعہ ملیشیاؤں کی حمایت پر خرچ کر رہی ہے اور بلا ضرورت اپنے پڑوسی ممالک کو دھمکا رہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسے دہشت گردی کی حمایت اور اپنے پڑوسیوں کو خطرہ بننے والے ہتھیار بنانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا واحد مقصد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین کو نشانہ بنانا ہے۔

روبیو کے مطابق ایران جوہری ہتھیار حاصل کر کے دنیا کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے لیکن امریکا ایسا ہرگز ہونے نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے اہداف واضح ہیں اور انہیں مہینوں نہیں بلکہ چند ہفتوں میں حاصل کر لیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

iran iran
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

اسرائیل کو ایران کا ایک اور دھچکا، جانیں مکمل تفصیلات

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے منسلک سائبر گروپ جنگ...

army army
پاکستان2 گھنٹے ago

بھارتی خفیہ کمیونیکشن ڈی کوڈ، پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی فالس فلیگ پلاننگ بےنقاب کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی فالس فلیگ پلاننگ  بے نقاب کر دی۔ سکیورٹی...

school school
پاکستان2 گھنٹے ago

پنجاب میں یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پنجاب حکومت نے یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا...

electricity electricity
پاکستان2 گھنٹے ago

نئے فارمولے کے تحت فکسڈ چارجز، بجلی صارفین کا بل کئی گنا بڑھ گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بجلی کے فکسڈ چارجز کو کھپت کے بجائے لوڈ سے منسلک کرنے کے فیصلے کے...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

چین کی بڑی شپنگ کمپنی کوسکو کے دو جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب ہوگئے

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین کی بڑی شپنگ کمپنی کوسکو کے دو جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب ہوگئے۔...

petrol petrol
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک میں پیٹرول وافر، ڈیزل کے ذخائر 23 سے 24 دن کے موجود ہیں، وزارت خزانہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر خزانہ کی زیر صدارت پیٹرول پرائس مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں...

flood flood
تازہ ترین3 گھنٹے ago

افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔...

IranGulfCountry IranGulfCountry
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کے خلیجی ممالک پر 5200 سے زائد حملے، عرب میڈیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے 30 روز سے جاری جنگ...

mufti_muneeb mufti_muneeb
پاکستان3 گھنٹے ago

ایران کے ساتھ ہیں، کوئی تفرقہ بازی نہیں، مفتی منیب الرحمان

سرگودھا (صداے سچ نیوز) تنظیم المدارس کے صدر اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے...

Marco Rubio Marco Rubio
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران جنگ کے اختتام پر آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھولا جائیگا چاہے ایران کی رضامندی شامل ہو یا نہ ہو، مارکو روبیو

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ...

Trending