Connect with us

پاکستان

ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام سید ذیشان علی نقوی کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد پیش کی

Syed Zeeshan Naqvi Visited PMLN Leader Shah Ghulam Qadir

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام و سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے ملاقات کی اور انہیں انتخابی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جو جماعت کی عوامی خدمت، مؤثر پالیسیوں اور مضبوط قیادت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے شاہ غلام قادر کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی رہنمائی میں عوامی خدمت کا سفر مزید مضبوط ہوگا۔

سید ذیشان علی نقوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ شاہ غلام قادر اپنی قیادت میں آزاد کشمیر میں جماعت کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات کے دوران چیس فیڈریشن آف پاکستان کے وائس چیئرمین ملک ریحان، چیئرمین یونین کونسل شاہ اللہ دتہ سید زکی حیدر شاہ اور شاہ غلام قادر کے میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ نادر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد نے شاہ غلام قادر کو گلدستہ پیش کیا اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

uzma-khanaleema-khan uzma-khanaleema-khan
پاکستان4 گھنٹے ago

عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تین بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان5 گھنٹے ago

ایران نے امن و استحکام کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی، جس میں  پاک ایران...

containers containers
پاکستان5 گھنٹے ago

اسلام آباد اور راولپنڈی کے الگ الگ سیکیورٹی پلان تیار، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہر اقتدار کی جانب لانگ مارچ اور دھرنوں کے اعلانات کے بعد اسلام آباد اور...

Scott-Bessent-US-Finance Scott-Bessent-US-Finance
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایرانی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی ایئر لائنز 2 روز...

Russia Russia
تازہ ترین5 گھنٹے ago

روس، پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو  واضح برتری...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان6 گھنٹے ago

یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے،ہم لانگ مارچ پر ڈٹے ہوئے ہیں، سہیل آفریدی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تمام آئینی...

Gold Prices Gold Prices
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ ایرانی میڈیا...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
تازہ ترین6 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت...

irgc irgc
تازہ ترین6 گھنٹے ago

نئے حملے ہوئے تو امریکی انٹیلی جنس مراکز ہماری پہنچ میں ہوں گے، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نئے حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے...

Trending