تازہ ترین
ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا، عہدیدار وائٹ ہاؤس
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو مذاقاً امریکی علاقہ قرار دیا ہے۔
امریکی اخبار کے صحافی برائن شوارٹز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے سے متعلق بیان مذاقاً دیا تھا۔
عہدیدار کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مشیروں کے ساتھ اس طرح کے کسی اقدام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے معاملے پر اپنے مشیروں سے کوئی ملاقات نہیں کی اور آج نیویارک میں اپنی تقریر کے دوران وہ مذاق کر رہے تھے۔
امریکی اخبار کے صحافی برائن شوارٹز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی اس تقریر کے موقع پر میں خود وہاں موجود تھا اور میرا مشاہدہ ہے کہ یہ بات کہنے کے بعد ٹرمپ مسکرائے ضرور تھے، لیکن پھر ایسا محسوس ہوا جیسے انہوں نے کہا ہو، یہ سچ ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

