تازہ ترین
ایران 500 ملین ڈالرز روزانہ کمانے کیلئے آبنائے ہرمز کھولنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے آبنائے ہرمز کھلے تاکہ وہ 5 سو ملین ڈالرز روزانہ کما سکے، یہی وہ رقم ہے جو آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایرانی کھو رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتا، امریکا نے آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صرف شرمندگی سے بچنے کے لیےکہہ رہے ہیں کہ ہرمز بند رہے، 4 روز پہلے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا سر ایران ہرمز کھولنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع ایک چال ہے، مشیر ایرانی اسپیکر
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے آبنائے ہرمز کھولی تو پھر ایران سے امریکا کبھی ڈیل نہیں کر سکے گا، ڈیل نہیں ہو سکے گی تاوقتیکہ ہم بقیہ ایران کو بھی تباہ کر دیں، بشمول ان کے رہنماؤں کے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی ناکہ بندی ختم ہونے سے متعلق اشارے ملے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی ختم ہونے پر اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہوں گے، امریکی ناکہ بندی ختم کرنا مذاکرات بحالی کی شرط ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

