Connect with us

تازہ ترین

یو اے ای نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کردیا

opec

ابوظبی(صداۓ صداۓ سچ نیوز) متحدہ عرب  امارات (یو اے ای)  نے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک اور  اوپیک پلس  سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

اماراتی خبر  ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ  یکم  مئی 2026  سے نافذ العمل ہوگا۔ اس فیصلے کے عالمی تیل مارکیٹ پر بھی  فیصلے کے اثرات متوقع ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ  متحدہ عرب امارات  تیل کی فروخت  کی پالیسی میں خود مختاری حاصل کرےگا۔

خیال رہےکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا قیام 1960 میں عمل میں آیا تھا، سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت اوپیک کے اہم رکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری والدہ کنگ چارلس کے بچپن سے ہی انہیں پسند کرتی تھیں، ٹرمپ کا انکشاف

 اوپیک پلس  کا قیام 2016 میں عمل آیا تھا جب اوپیک ممالک اور نان اوپیک ممالک میں اتحاد ہوا، اس میں  روس سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔  اوپیک اور اوپیک پلس تیل کی پیداوار  اور  قیمتوں کا تعین کرتے ہیں اور اندازے کے مطابق یہ دنیا کے تقریباً 40 سے 50 فیصد تیل کی پیداوار کو کنٹرول کرتے ہیں۔

خام تیل کی عالمی منڈی کے حوالے سے معروف امریکی نیوز ویب سائٹ آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق  اوپیک کے تیسرے  سب  سے بڑے  تیل پیدا کرنے  والے ملک کی جانب سے تنظیم سے علیحدگی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تیل کی عالمی منڈی پہلے ہی غیر مستحکم ہے۔ایران  جنگ اپنے نویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور آبنائے ہرمز عملی طور پر بند ہے، جب کہ  خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے اوپر جا چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے یہ فیصلہ اچانک نہیں کیا بلکہ کافی عرصے سے اس کی تیاریاں جاری تھیں، کیونکہ پیداوار کی حد  کے معاملے پر اس کے سعودی عرب کے ساتھ اختلافات بڑھ رہے تھے۔

آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق اوپیک پلس معاہدےکے تحت امارات کی پیداوار تقریباً 30 لاکھ بیرل یومیہ تک محدود تھی، جب کہ اس کی اصل صلاحیت 40 لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ ہے اور امارات 2027 تک پیداوار 50 لاکھ بیرل یومیہ تک لے جانا چاہتا ہے۔

 اس فیصلے کا تیل کی منڈی پر کیا اثر ہوگا؟

ماہرین کے مطابق قلیل مدت میں اس کا اثر اتنا بڑا نہیں ہوگا کیونکہ آبنائے ہرمز کے بحران کی وجہ سے فی الحال بہت سی پیداوار  ویسے ہی رکی ہوئی ہے اور امارات جتنا تیل نکال سکتا ہے، اتنا برآمد نہیں کر سکتا، لیکن طویل مدت میں اس کے اثرات بہت اہم ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل قطر، ایکواڈور، انڈونیشیا اور انگولا بھی اوپیک سے نکل چکے ہیں  تاہم امارات جیسے بڑے اور پرانے رکن کا الگ ہونا اہمیت رکھتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

solar panels solar panels
پاکستان6 گھنٹے ago

سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی...

asim-ifthikhar asim-ifthikhar
پاکستان7 گھنٹے ago

غزہ بدستورسنگین انسانی بحران کا شکار ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ غزہ بدستور...

gaza gaza
تازہ ترین7 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج کا غزہ میں رہائشی عمارت پرحملہ، 4 فلسطینی شہید

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں رہائشی عمارت پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں  4 فلسطینی شہید...

rain-and-cloud rain-and-cloud
پاکستان7 گھنٹے ago

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق...

Criminal Criminal
پاکستان7 گھنٹے ago

راولپنڈی، 30 لاکھ روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ بھائی سمیت گرفتار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی پولیس نے 30 لاکھ روپے سے زائد چوری کا سراغ لگا لیا، چوری میں ملوث...

maryam nawaz maryam nawaz
پاکستان7 گھنٹے ago

مریم نواز کا کرایوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کا حکم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان7 گھنٹے ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں گے، جہاں...

blast blast
پاکستان8 گھنٹے ago

بنوں کی تحصیل ڈومیل میں دھماکہ، سات افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہوگئے

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد...

trump-netanyahu trump-netanyahu
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو لگام ڈالنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کے لیے 60 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سخت اقدامات کریں گے، امریکی صدر کی دھمکی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس معاہدے...

Trending