Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ کو ایران کے خلاف نئے فوجی آپشنز پر آج بریفنگ دی جائے گی، امریکی نیوز ویب سائٹ

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج  ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے نئے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر صدر کو ان منصوبوں سے آگاہ کریں گے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ یا تو مذاکرات میں تعطل ختم کرنے یا جنگ کے خاتمے سے قبل فیصلہ کن کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں آج یوم خلیج فارس منایا جا رہا ہے، 400 سال پہلے آج کے دن آبنائے ہرمز سے پرتگالیوں کو نکالا گیا تھا، عباس عراقچی

ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ممکنہ طور پر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ ایران کو جوہری معاملے پر زیادہ لچک کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اور منصوبہ بھی زیر غور ہے جس میں آبنائے ہرمز کے کچھ حصے پر کنٹرول حاصل کر کے اسے تجارتی جہازرانی کے لیے دوبارہ کھولا جائے گا اور اس میں زمینی افواج کا استعمال بھی شامل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور پاکستانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی

اس کے علاوہ ایک آپشن یہ بھی ہے کہ اسپیشل فورسز کے ذریعے ایران کے  افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ بنانے کی کارروائی کی جائے جس پر ماضی میں بھی غور کیا جا چکا ہے اور امکان ہے کہ اس بریفنگ میں اسے بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General
پاکستان3 منٹس ago

یواین سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان15 منٹس ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کا آج کیا ریٹ رہا؟

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک...

Federal Minister Rana Tanveer Hussain Federal Minister Rana Tanveer Hussain
پاکستان22 منٹس ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانا آخری حل ہے جو آئین نے دیا ہوا ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ صوبائی...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے...

khawaja-asif khawaja-asif
پاکستان6 گھنٹے ago

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں، پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی سعودی فوجیں لڑرہی...

Khyber-Pakhtunkhwa,-Police Khyber-Pakhtunkhwa,-Police
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 5 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ ابھایہ پل کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان6 گھنٹے ago

آئی ایم ایف پٹرول سبسڈی اسکیم جاری رکھنے پر رضامند

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پٹرول سبسڈی اسکیم جاری رکھنے پر رضامند ہوگیا تاہم...

North Waziristan North Waziristan
پاکستان7 گھنٹے ago

سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی،5 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان (صداۓ سچ نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔  سکیورٹی...

Power Crisis Power Crisis
پاکستان7 گھنٹے ago

ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فوکل پرسن ینگ انجیئرنگ کونسل عثمان فاروق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی...

Ukraine Ukraine
تازہ ترین7 گھنٹے ago

یوکرین نے روس پر 650 ڈرونز داغ دیے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کی جانب سے روس کے دارالحکومت ماسکو پر کیے گئے ڈرون حملے میں 1 شخص...

Trending