Connect with us

تازہ ترین

امریکا کی کیوبا کو 100 ملین ڈالرز امداد کی پیشکش، اصلاحات کی شرط عائد

cuba help

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے کیوبا کو 100 ملین ڈالرز کی انسانی امداد دینے کی پیشکش کی ہے تاہم اس کے لیے کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کو امریکی مطالبات کے مطابق ’اہم اصلاحات‘ کرنا ہوں گی۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق یہ امداد براہِ راست کیوبا کے عوام تک پہنچائی جائے گی لیکن کیوبا کی حکومت نے اگر شرائط نہ مانیں تو اسے امداد کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جائے گا۔

امریکا نے الزام لگایا ہے کہ کیوبا کی کمیونسٹ قیادت عوام کو غربت میں دھکیل رہی ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے جاری امریکی تجارتی پابندیاں ہی کیوبا کے معاشی بحران کی بڑی وجہ ہیں۔

رواں سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا سے کیوبا کو ملنے والی تیل سپلائی بند کروانے کے بعد دیگر ممالک کو بھی کیوبا کو ایندھن دینے پر معاشی سزا کی دھمکی دی تھی جس کے نتیجے میں ملک کو شدید توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین، ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے، امریکی وزیر خارجہ

مارچ میں کیوبا میں 2 بار ملک گیر بلیک آؤٹ ہوا جبکہ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کیوبا انسانی بحران کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جہاں خوراک، ٹرانسپورٹ اور اسپتالوں کا نظام شدید متاثر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیانات میں کیوبا میں ’حکومتی تبدیلی‘ کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا اور نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کیوبا کو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان8 گھنٹے ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان9 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

khawaja-asif khawaja-asif
پاکستان9 گھنٹے ago

امریکا اورایران امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، خواجہ آصف کا دعوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین9 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں 90 ڈالر...

lutan lutan
برطانیہ اور یورپ22 گھنٹے ago

لوٹن میں عارف چوہدری ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ

لوٹن ( صداۓ سچ نیوز) سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل...

trump-golf-club trump-golf-club
تازہ ترین22 گھنٹے ago

ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات، ٹرمپ کےگالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا

نیو جرسی (صداۓ سچ نیوز) امریکی ویب سائٹ کے مطابق  ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرےکے پیش نظر امریکی صدر...

russia ukrainian-president russia ukrainian-president
تازہ ترین23 گھنٹے ago

روس کے اسٹریٹجک ذخائر ختم ہوگئے، شمالی کوریا میزائل اور فوجی دستے فراہم کررہا ہے، یوکرینی صدر کا الزام

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس شمالی کوریا کی مدد کے...

Rawalpindi-Firing Rawalpindi-Firing
پاکستان23 گھنٹے ago

راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا، ذرائع

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر پستول سے فائرنگ کا واقعہ...

UK-Prime-minister UK-Prime-minister
تازہ ترین23 گھنٹے ago

مانچسٹر، وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کےلیے کیے جانے والے...

Trending