Connect with us

تازہ ترین

مسلسل اسرائیلی جارحیت کے سبب دنیا کا امن ایک مرتبہ پھر دائو پر لگ گیا

Shameem Haider Syed

تحریر :شمیم حیدر سید

لبنان پر اسرائیل جارحیت اور مستقل بمباری نے دنیا کا امن ایک مرتبہ پھر دائو پر لگا دیا ہے اور ایران نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ لبنان پر مزید بمباری سے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔غزہ فلسطین اور لبنان نے ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادتیں اور شہروں کی تباہی دنیا بھر کے امن پسند اور مہذب ملکوں کے منہ پر ایک طماچہ ہے۔ حالیہ بھروت پر حملے سے تمام سُرخ لکیریں عبور ہو گئیں۔

ہمارا ایکشن محض ایک وارننگ ہے اگر اسی طرح جارحیت کی جاتی رہی تو ایران وسیع تر جوابی کارروائی کرے گا۔اس سلسلے میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس برطانیہ قطر ترکی اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے رابطے قائم کیے ہیںاور کہا ہے کہ یہ مسئلہ ایران کا نہیں بلکہ انسانیت اور امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ہم اسرائیل کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کا تماشہ نہیں دیکھ سکتے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باربار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو تنبیہ کے باوجود وہ اب ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور شتر بے مہار بن کر اقوام متحدہ سے لے کر تمام امن پسند ممالک کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور دنیا کے امن اور معیشت کو تباہی سے دوچار کر رہے ہیںاور کسی بھی قسم کی مذمتوں کو خاطر میں نہیں لا رہے۔اس سبب سے اقوام متحدہ کا کردار بھی مشکوک ہوتا جا رہا ہے۔

دنیا کا یہ دوہرا معیار سمجھ سے بالا تر ہے کہ ایران پر تو پابندیاں لگائی جائیں اور اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی جائے اور اس کی مالی معاونت اور جدید اسلحے سے مدد بھی کی جائے۔آج اگر اقوام متحدہ اور دنیا کے ممالک اور امریکہ اسرائیل پر ایران کی طرح پابندیاں لگائیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اسرائیل اس طرح کھلے عام بربریت قتل عام اور جارحیت کا ارتکاب کرے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات، ثالثی کی کوششوں میں بڑی رکاوٹ

پاکستان نے اس تمام صورتحال میں بھی اپنی سفارتی اور مصالحاتی کوششوں کو جاری و ساری رکھا ہوا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام لے کر ایک مرتبہ پھر ایران پہنچ گئے ہیں یہ پیغام رہبر اعلیٰ کیلئے ہے اس سے قبل وزیر داخلہ نے لاہور میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور امریکہ ایران مذاکرات پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر محسن نقوی کو خصوصی ہدایات دیں۔پاکستان کیلئے یہ بھی بات باعث فخر ہے کہ تہران میں موجود چینی سفیر کانک پیوو نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان ایک بہترین اور قابل اعتماد ثالث ہے۔جنگی بندی کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششیں قابل فخر ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے حالیہ امریکی حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورز ی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کشیدگی کوکم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور کشیدگی میں کمی نہ ہوئی تو اس کا ذمہ دار امریکہ ہو گا۔ہمیں امریکہ پر نہ پہلے بھروسہ تھا نہ اب ہے۔

جبکہ پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی سازشیں اسی طرح جاری رہی تو آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی تمام درآمدات کی بندش کا ذمہ دار امریکہ ہو گا۔ ہمارا ایمان تو یہ ہے کہ جو اپنی موت سے نہ ڈریں انہیں کوئی نہیں ڈرا سکتا ۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ میری تقرری کو دو سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ میں موجود رہوں یا نہ رہوں لیکن میں ایرانی قوم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ پوری طاقت سے کھڑے رہیں اور کسی کے سامنے نہ جھکیں ایران پر ابھی بھی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور بزدل دشمن اپنی چالیں چل رہا ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ ایرانی قوم شہادت کے جذبے سے سرشار ہے اور وہ کربلا سے درس لیتے ہوئے اس بات پر کامل یقین رکھتے ہیں ’’یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کا ہے‘‘۔

امریکہ نے اپنے حواری اسرائیل کے ساتھ ملکر پوری طاقت کے ساتھ ایرانی حکومت کو جھکانے اور شکست دینے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور آج دنیا بھر میں ایرانی حکومت اور عوام کی یکجہتی ، ہمت اور حوصلے کی داد دی جارہی ہے جس نے ایک سپر پاور کے ناپاک عزائم کو شکست دے کر مذاکرات کی مذاکرات کی میز پر پہنچا دیا۔ایرانی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس کے صدر پیوٹن نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کو داد دینے چاہیے کہ وہ اتنی مشکلات اور جدید ترین جنگی حالات کے باوجود بھی اندر سے تقسیم نہیں ہوا۔

میں یہ بات پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نہ روس نے ایران کو اسلحہ دیا ہے اور نہ ہی انہوں نے ہم سے مانگا ہے۔ایران نے جنگ بندی کیلئے کسی دبائو کو قبول نہیں کیا وہ ایک طاقتور اور غیور ملک ہے۔ عباس عراقچی نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کے سعودی عرب خطے کا ایک بڑا کھلاڑی اور اہم ملک ہے ۔ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب سے تعلقات کو اہمیت دی ہے۔ ایران نہ صرف سعودی عرب کی عزت و احترام کرتا ہے بلکہ تعلقات کو اہمیت بھی دیتا ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور دھمکیوں کا ایران پر کوئی اثر نہیں ہو رہا اور ایرانی قیادت اور پورے سکون کے ساتھ امریکہ مذاکراتی پیشکشوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے مطالبات کو منوانے پر مضر ہے۔اگر دیکھا جائے تو امریکہ نفسیاتی جنگ بھی لڑ رہا ہے۔امریکہ دعویٰ کے ایران میں بہت زیادہ اختلافات موجود ہیںاور ان کی اعلیٰ قیادت کو مار دیا گیا ہے۔لیکن 34اعلیٰ فوجی افسر امریکہ نے تبدیل کیے اور اہداف سارے امریکہ کے ناکام ہوئے۔ان کا بیانیہ ہمیشہ یہ رہا کہ ایران ہار گیا ہے مگر اتفاق دیکھے کہ امریکہ میں ٹرمپ کے مواخذے کی باتیں ہو رہی ہیں اور امریکی سینٹ میں حالیہ شکست بھی ٹرمپ کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میلبورن میں علم، خدمت اور قومی وقار کی روشن شام

اُن کا یہ کہنا بھی عجیب سا لگتا ہے کہ پاسداران انقلاب اور ایرانی حکومت ایک پیج پر ہیں۔یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ اہداف بھی سارے امریکہ کے ناکام ہوئے اور شکست بھی ایران کو ہوئی؟دنیا کو یہ باور کروایا جا رہا ہے امریکہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کو اپنی تہذیب پر بڑا مان ہے اور وہ کوئی بات نہیں مان رہا اور اگرا یران نے امریکہ کی بات نہ مانی تو اسے عبرتناک اور حیرت ناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا مگر اب یہ ساری باتیں اور گیدڑ بھبھکیاں اپنی اہمیت کھوتی جا رہی ہیں ٹرمپ نے اپنے بیان میں خود اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ ایرانی حکومت زیادہ ہوشیار اور مشکل ہے۔

ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی و برطانوی صحافی مہدی حسن اور اسرائیلی فوج کے ترجمان نے آمنے سامنے ہو کر ایران کے جوہری پروگرام ، اسرائیل کی غیر اعلانیہ جوہری صلاحیتوں ، غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں اور دہشت گردی کے تاریخی بیانیوں اور دوہرے معیار پر گرما گرمی کی اور یہ مباحثہ سوشل پر وائرل ہو چکا ہے جس کو صارفین نے دہائی کی شدید ترین بحث قرار دیا ہے۔

بحث میں اسرائیل کی جانب سے بچوں کی ہلاکت اور جنگی بیانیے پر سخت بحث ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اسرائیل کے کردار پر سوال اُٹھاتے ہوئے مہدی حسن نے سوال کیا کہ آخر ایک سالہ بچہ کیسے دہشت گرد ہو سکتا ہے اس کی ہلاکت پر آپ کو شرم نہیں آتی ہے جس پر اسرائیلی ترجمان نے مبہم جواب دیا کہ بچے کی ہلاکت بد قسمتی تھی وہ حذب اللہ کے ٹھکانے کے قریب تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر مشرق وسطی میں کسی کے پاس جوہری ہتھیار ہوں تو وہ اسرائیل ہے نہ کہ ایران۔انہوں نے تین سوالات اُٹھائے اول ۔

خطے میں واحد ملک جس نے نیوکلیئر نان پرولیفریشن ٹریٹی پر دستخط نہیں کیے وہ اسرائیل ہے۔دوم۔ واحد ریاست جس نے اقوام متحدہ کی قرارداد 487ــ’’1981‘‘ کی خلاف ورزی کی وہ بھی اسرائیل ہے اور سوئم گذشتہ سال واحد ملک جس نے چھ مختلف ممالک پر بمباری کی وہ بھی اسرائیل تھا انہوں نے کہا کہ عالمی عوامی رائے واضح ہے کہ اسرائیل خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں میں تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump-netanyahu trump-netanyahu
تازہ ترین2 منٹس ago

اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان رابطہ، مختلف محاذوں پر رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا،...

Mubashir Hassan and Raeesa Adil Mubashir Hassan and Raeesa Adil
ایکسکلوسِو12 گھنٹے ago

رئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر، مبشر حسن ڈی جی ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے انفار میشن گروپ کے گریڈ 20کے افسران رئیسہ عادل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر...

fgeha meeting fgeha meeting
پاکستان13 گھنٹے ago

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں آکشن کمیٹی کا اجلاس، سیکٹر G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے امور پر غور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں آکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکی مہم جوئی سے آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کے مفادات متاثر ہوں گے، ایران

ایران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول قائم کر...

Pakistan-Navy Pakistan-Navy
پاکستان14 گھنٹے ago

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے عملے کو بچالیا

اورماڑہ (صداۓ سچ نیوز) پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے 24 گھنٹوں میں دوسرے کامیاب ریسکیو آپریشن میں...

centcom centcom
تازہ ترین14 گھنٹے ago

دو روز میں ایرانی اہداف پر 170 حملے کیے، ساحل کے نزدیک اہداف کو نشانہ بنایا، امریکی سینٹکام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے دو روز میں ایرانی اہداف...

aircraft aircraft
تازہ ترین1 دن ago

شہید ایرانی سپریم لیڈر اور ان کےاہل خانہ کے جسد خاکی لےکر طیارہ نجف ائیرپورٹ سے مشہد کیلئے روانہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر اور ان کے اہل خانہ کے جسد...

us-iran us-iran
تازہ ترین1 دن ago

آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جاسکے گا، ایران کی سخت وارننگ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ آؤ ہم تمہارا...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین1 دن ago

نیٹو چیف کے بیانات جنگ میں یورپی ممالک کی دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین1 دن ago

امریکا ایران کشیدگی ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ...

Trending