Connect with us

پاکستان

کارگو طیارہ حادثہ، بحری اور فضائی سرچ آپریشن جاری، تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

Cargo-plane-crash

کراچی (صداۓ سچ نیوز) شارجہ سے کراچی آنے والا کے نجی ایئرلائن کا ایک مال بردار طیارہ کراچی کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔

نجی ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارہ گزشتہ رات شارجہ سے کراچی آ رہا تھا کہ رات 9 بج کر 21 منٹ پر اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے،جن میں پائلٹ رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈ ماسٹر توفیق خان، اور انجینئرز عارف صدیقی اور محمد حامد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتا طیارے کی تلاش کیلئے بحری اور فضائی سرچ آپریشن جاری ہے تاہم نجی کمپنی کے کارگو طیارے کا 12 گھنٹے بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔ گمشدگی کی وجہ سے متعلق ابھی تک کوئی بریک تھرو سامنے نہ آسکا۔

سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا،حکام کے مطابق طیارے یا ملبے کا سراغ ملنے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ملبہ اور فلائٹ ریکارڈر ہی حقیقت سامنے لائیں گے۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق سمندری حادثات کی تحقیقات موسم، لہروں اور پانی کی گہرائی سے متاثر ہوتی ہیں، ایوی ایشن تاریخ میں بعض لاپتا طیاروں کی تلاش برسوں تک جاری رہی، ملبہ ملنے تک حادثے کی وجوہات پر حتمی رائے ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شارجہ سے کراچی آنے والا نجی ایئرلائن کا کارگو طیارہ کراچی سے مغرب میں 155 ناٹیکل میل دور خلیج میں لاپتا ہوگیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کارگو طیارے کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شارجہ سے کراچی آنے والی کے ٹو ایئرویز کی کارگو پرواز سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

کارگو طیارے نے رات 9 بج کر 18 منٹ پر نیویگیشنل سسٹم میں خرابی رپورٹ کی اور کراچی ایریا کنٹرول سینٹر نے فوری طور پر طیارے کی رہنمائی کی۔

حکام کے مطابق رات 9 بج کر 21 منٹ پر طیارہ ریڈار پر تیزی سے نیچے آتا دیکھا گیا اور طیارے نے اچانک اپنی سمت تبدیل کی، جس کے بعد کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارے سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کیساتھ ایم او یو ختم ہو چکا، جنگ بندی بھی ختم ہو گئی، ڈونلڈ ٹرمپ

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ایران کے ساتھ ایم اویو...

Cargo-plane-crash Cargo-plane-crash
پاکستان3 گھنٹے ago

کارگو طیارہ حادثہ، بحری اور فضائی سرچ آپریشن جاری، تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) شارجہ سے کراچی آنے والا کے نجی ایئرلائن کا ایک مال بردار طیارہ کراچی کے قریب...

sindh education department sindh education department
پاکستان4 گھنٹے ago

سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں جدید ایگزام سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ، ای مارکنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری کی تیاری

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے امتحانی...

Baqir-Qlibaf Baqir-Qlibaf
تازہ ترین4 گھنٹے ago

غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، ایران جھکتا نہیں، باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے چیف مذاکرات کار اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی حملوں...

nato nato
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران پر نئے حملے بالکل ضروری تھے، نیٹو سیکریٹری جنرل

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے کا کہنا ہے کہ ایران پر نئے حملے بالکل ضروری تھے...

gold-prices-in-pakistan-2 gold-prices-in-pakistan-2
تازہ ترین5 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ کشیدگی، سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں بدھ کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ تقریباً ایک ہفتے کی کم...

crude oil crude oil
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

امریکا کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں اور ایرانی تیل کی فروخت پر دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے کے...

KHAMENEI-NAJAF-JALOOS KHAMENEI-NAJAF-JALOOS
تازہ ترین5 گھنٹے ago

شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا نجف میں تعزیتی جلوس منزل کی جانب رواں دواں، لاکھوں افراد شریک

 نجف (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا نجف میں تعزیتی جلوس منزل...

us-iran us-iran
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کا لائسنس پھر منسوخ کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کا لائسنس پھر منسوخ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ...

drone drone
تازہ ترین5 گھنٹے ago

پاسدارانِ انقلاب کا ایران کے جنوب میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج کے ایران کے خلاف نئے حملوں کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بھی ردِعمل...

Trending