Connect with us

پاکستان

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں آکشن کمیٹی کا اجلاس، سیکٹر G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے امور پر غور

fgeha meeting

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں آکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جوائنٹ سیکرٹری( اسٹیٹ) منسٹری اف ہاؤسنگ اینڈ ورکس جناب فیاض الحق نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹاف فیض عمرسیال، ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر، ڈائریکٹر فائنانس اصغر علی، ڈائریکٹر ریونیو کاظم عباس بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سیکٹر G-13 اور G-14/4 کے کلاس تھری شاپنگ سینٹرز اور مرکز G-14 کے کمرشل پلاٹس کی آئندہ نیلامی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ تاکہ ان کی موجودہ صورتحال، موزونیت اور آئندہ نیلامی میں شمولیت کے حوالے سے جائزہ لیا جا سکے۔ مزید براں اجلاس میں نیلامی کے انتظامات، بروشر کی تیاری، اشتہاری مہم، نیلامی کے شیڈول اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ نیلامی کا تمام عمل شفاف، منصفانہ اور مسابقتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

آکشن منیجمنٹ کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمرشل پلاٹس کی آئندہ نیلامی کو کامیاب، شفاف اور سرمایہ کار دوست بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ نیلامی کی تاریخ، بروشر اور دیگر تفصیلات جلد ہی FGEHA کے سرکاری ذرائع سے جاری کی جائیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ajk ajk
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزادکشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ اسمبلی میں خواتین...

ishaq Dar-and-Syrian-fm ishaq Dar-and-Syrian-fm
تازہ ترین9 گھنٹے ago

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، شامی خبر ایجنسی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شام کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں نئے...

faryal-talpur faryal-talpur
پاکستان10 گھنٹے ago

پیپلزپارٹی نے فریال تالپورکو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا ٹاسک دے دیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پیپلزپارٹی نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کی بحالی کے لئے فریال تالپور کو میدان میں...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ملک کو معاشی، فوجی اور سیکیورٹی جنگ کا سامنا ہے،ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے۔...

Jibran-Nasir Jibran-Nasir
پاکستان10 گھنٹے ago

جبران ناصر نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے سندھ حکومت کا...

pak-qatar pak-qatar
پاکستان10 گھنٹے ago

قطری وفد کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی،...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان10 گھنٹے ago

ماضی میں اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا، کسی اتحاد کا حصہ نہیں بن رہے، حافظ نعیم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن...

Nawaz-Sharif Nawaz-Sharif
پاکستان14 گھنٹے ago

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف نےجاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف کوئی بات نہیں کی، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان15 گھنٹے ago

سندھ کابینہ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کابینہ نے میر رضا کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے...

Trending