Connect with us

پاکستان

کابینہ ارکان، پارلیمنٹرینز نے مکہ معاہدے کو سنگ میل قرار دے دیا

Makka Agreement

وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور کابینہ ارکان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے امن معاہدے کو سنگ میل قرار دے دیا۔

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب میں مکہ امن معاہدے سے متعلق کابینہ ارکان اور پارلیمنٹرینز کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدہ امن سلامتی اور استحکام کی جانب سنگ میل ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال، عطا تارڑ، اویس لغاری، طارق فضل چوہدری، علی پرویز ملک، امیر مقام، عبدالعلیم خان، شزا فاطمہ، رانا ثناء اللّٰہ، دانیال چوہدری و دیگر نے اظہار خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مشترکہ وژن حقیقت میں بدلا۔ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

کابینہ ارکان اور پارلیمنٹرینز نے مزید کہا کہ پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے، دفاعی معاہدے سے خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، تاریخی معاہدے سے امن کی راہیں ہموار ہوئیں۔ دفاعی معاہدے سے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے، دفاعی معاہدے سے خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ مکہ معاہدہ امن سلامتی اور استحکام کی جانب سنگ میل ہے، عوام نے اس کا خیر مقدم کیا ہے، یہ معاہدہ تینوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، معاہدہ تینوں ممالک کے عوام کے تحفظ کا ضامن ہے، مکہ دفاعی معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تاریخی معاہدہ ہماری قیادت کے وژن کا عکاس ہے۔ معاہدے سے تینوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، معاہدہ امت مسلمہ کےلیے خیر کا باعث ثابت ہوگا، یہ امید کی نئی کرن ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کی جانب قدم ہے، امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو دنیا بھر میں تاریخی کامیابیاں مل رہی ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ معاہدے سے اسلامی ملکوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔ اس پر پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ دنیا اب پاکستان کو امن کے داعی کے طور پر جانتی ہے، تاریخی معاہدے سے امن کی راہیں ہموار ہوئیں۔ پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مکہ کی مقدس زمین پر تاریخی معاہدہ ہونا پاکستان کےلیے اعزاز ہے، برادر اسلامی ملکوں کے درمیان معاہدے سے امن کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کےلیے وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کا باعث بنے گا، جس سے اسلامی ملکوں کی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

دانیال چوہدری نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کےلیے بڑا سفارتی و دفاعی سنگ میل ہے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے تاریخی دفاعی معاہدہ ممکن بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

shafi-jan shafi-jan
پاکستان2 گھنٹے ago

ہمارے پاس آخری آپشن لانگ مارچ ہے، 20 لاکھ لوگوں کے ساتھ پشاور سے نکلیں گے، شفیع جان

پشاور(صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آخری آپشن لانگ مارچ ہے اور...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا کیس، جسم کو تیزاب سے جلانے کی کوشش کا انکشاف

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق...

zia-ul-hassan-lanjar zia-ul-hassan-lanjar
پاکستان3 گھنٹے ago

میر رضا کیس، سندھ حکومت کا جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ حکومت نے میر رضا کی پراسرار موت کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔...

swabi swabi
پاکستان3 گھنٹے ago

صوابی میں کم نرخ پر تمباکو کی خریداری کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج، تمباکو نذر آتش

صوابی (صداۓ سچ نیوز) صوابی میں کم نرخ پر تمباکو کی خریداری کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج کرتے ہوئے تمباکو...

Makka Agreement Makka Agreement
پاکستان3 گھنٹے ago

کابینہ ارکان، پارلیمنٹرینز نے مکہ معاہدے کو سنگ میل قرار دے دیا

وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور کابینہ ارکان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے امن معاہدے کو سنگ میل قرار...

trump netanyahu trump netanyahu
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نیتن یاہو نے ٹرمپ کے بنائے گئے غزہ پیس بورڈ کے امن منصوبے کو ماننے سے انکار کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے 15 نکاتی منصوبے...

Typhon Typhon
تازہ ترین3 گھنٹے ago

طاقتور سمندری طوفان ’ٹائیفون ڈولفن‘ چین کے صوبہ ژی جیانگ سے ٹکرا گیا

رواں سال چین سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور سمندری طوفان ’ٹائیفون ڈولفن‘ ملک کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا...

us-iran-deal us-iran-deal
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایک بھی امریکی فوجی نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے، کمانڈر ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہانشاہی نے امریکا کو خبردار کیا ہے...

Syria-and-Russia-deal Syria-and-Russia-deal
تازہ ترین4 گھنٹے ago

شام میں روسی اڈے دوبارہ منظم کرے سے متعلق مفاہمتی یادداشت طے

دمشق (صداۓ سچ نیوز) شام میں روسی اڈوں کی موجودگی پر مفاہمتی یادداشت طے پاگئی۔ عالمی خبرایجنسی نے شامی وزارت...

iranian-supreme-leader iranian-supreme-leader
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایرانی سپریم لیڈر کی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، جنگ اور معاشی چیلنجز پر گفتگو

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی،...

Trending