Connect with us

پاکستان

سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ مسترد، اسلام آباد کے لیے I-11/4 میں جدید سلاٹر ہاؤس بنایا جائے: جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم مشترکہ اجلاس مرکزی صدر خورشید احمد قریشی کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 اگست 2026 کو ہونے والی سماعت کے دوران سی ڈی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے بورڈ میٹنگ کے منٹس اور سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کرنے کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن جاوید قریشی، جنرل سیکرٹری سردار ظہیر احمد، نائب صدر زاہد مسعود خان، نائب صدر آصف راجپوت، نائب صدر عبدالعزیز قریشی، نائب صدر شکیل عباسی، فنانس سیکرٹری سردار خضر حیات خان، پریس سیکرٹری اقبال قریشی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ، ازسرِنو تعمیر یا جدید بنانے کے فیصلے کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ تین سال سے جاری طویل جدوجہد کے بعد سی ڈی اے اب یہ مؤقف اختیار کر رہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی سے مشاورت کے بعد سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کیا جائے گا، نیا تعمیر کیا جائے گا یا اسے جدید بنایا جائے گا، جو اسلام آباد میں گوشت کے کاروبار سے وابستہ اصل اسٹیک ہولڈرز کے مؤقف کو مکمل طور پر نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

مرکزی صدر خورشید احمد قریشی نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کے استعمال اور اس سے براہِ راست وابستہ جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران ہی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز ہیں، تو پھر ان کی مشاورت کے بغیر یہ فیصلہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کو کسی بھی فیصلے سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر باقاعدہ مشاورت کرنی چاہیے، کیونکہ سلاٹر ہاؤس کے حوالے سے اصل ضرورت، مسائل اور زمینی حقائق سے سب سے زیادہ یہی اسٹیک ہولڈرز واقف ہیں۔
خورشید احمد قریشی نے کہا کہ سہالہ سلاٹر ہاؤس اسلام آباد میں گوشت کے کاروبار سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز سے تقریباً 40 سے 50 کلومیٹر دور ہے، جبکہ یہ منصوبہ راولپنڈی کی حدود میں واقع ہے۔ اسلام آباد ایک الگ انتظامی ضلع اور پاکستان کا وفاقی دارالحکومت ہے، جس کے انتظامی امور بھی راولپنڈی سے الگ ہیں، اس لیے اسلام آباد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے راولپنڈی کی حدود میں موجود ایک پرانے منصوبے پر انحصار کسی صورت مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہالہ سلاٹر ہاؤس 1960 کی دہائی سے قائم ہے، جبکہ اس وقت یوگوسلاویہ کی جانب سے بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کی گئی تھی، لیکن یہ منصوبہ وقت کے ساتھ اپنی افادیت اور ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ ایسے ناکام اور پرانے منصوبے پر دوبارہ قومی خزانے سے رقم خرچ کرنا ملکی وسائل کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت کو ناکام منصوبے پر دوبارہ پیسہ لگانے کے بجائے اسلام آباد کی ضروریات کے مطابق نیا اور مستقل سلاٹر ہاؤس تعمیر کرنا چاہیے۔

مرکزی صدر نے کہا کہ جدید سلاٹر ہاؤس فوڈ سیفٹی، حلال گوشت، جانوروں کے طبی معائنے، حفظانِ صحت، گوشت کے معیار اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اسلام آباد میں گوشت کے کاروبار سے وابستہ جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے لیے شہر کی حدود میں جدید، مستقل اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹر ہاؤس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

خورشید احمد قریشی نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے سلاٹر ہاؤس کے معاملے کا فوری نوٹس لیں اور سی ڈی اے کو پابند کریں کہ کسی پرانے اور ناکام منصوبے پر دوبارہ قومی خزانے سے رقم خرچ کرنے کے بجائے I-11/4 میں جدید، مستقل اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ اسلام آباد کے سلاٹر ہاؤس کے حوالے سے اصل اسٹیک ہولڈرز کو نظرانداز کرکے کوئی بھی فیصلہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن I-11/4 میں جدید سلاٹر ہاؤس کے قیام کے اپنے دیرینہ مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی اور اس معاملے کو ہر متعلقہ فورم پر بھرپور انداز میں اٹھاتی رہے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان14 گھنٹے ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان14 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان14 گھنٹے ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان1 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending