پاکستان
میر رضا کیس میں غلطیاں ہوئیں،آئی جی سندھ کا بڑا اعتراف
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میررضا کیس میں غلطیاں ہوئیں اب ہم نے ازالہ کردیا ہے،نئی کمیٹی بنادی گئی ہے۔
کراچی میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میررضا کیس میں سب سے غلطیاں اور غلط فہمیاں ہوئیں۔ پولیس نے غلطی کی ہے تو میڈیکو لیگل افسر نے بھی غلطی کی لیکن اب ہم نے اس کا ازالہ کیا۔ نئی کمیٹی بنائی ہے جس پر مقتول کے والدین کو بھی اعتماد ہے۔ نئی ٹیم مکمل آزاد ہے اس پر کوئی دباؤ نہیں۔
دوسری جانب میر رضا کے والد کا پرانی تحقیقاتی ٹیم کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کہا اللہ کرے نئی تحقیقاتی ٹیم پہلے جیسی نہ ہو۔ پرانی تحقیقاتی ٹیم نے ہمارے 11 روز ضائع کیے، اُسے شامل تفتیش کرنا چاہیے۔ پولیس تحقیقات پر اب تک مکمل بھروسہ قائم نہیں ہوسکا۔
رضا کے والد نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی آفریدی میری بیٹی سے میررضا کی ڈیجیٹل واچ لیکر گئے اُن سے پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔ ایس ایچ اوفیروز آباد، ایس ایچ اوگلستان جوہر سے پوچھ گچھ کی جائے، حکومت اورپولیس نے کیس کارخ بدلنےکی کوشش کی، تمام ثبوت نئی تحقیقاتی ٹیم کو دے دیئے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

