Connect with us

پاکستان

بلوچستان سے بری خبر،مستونگ سے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش مل گئی

dsp yusuf reki

 

مستونگ (صدائے سچ نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ سے چند روز پہلے اغوا ہونے والے پولیس افسر  کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی کی لاش مستونگ کے نواحی علاقے کردگاپ میں گرگینہ کلی شربت خان سے ملی۔ علاقے کے لیویز انچارج غلام سرور نے بتایا کہ لاش چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے اور مقتول کو سر اور جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں ماری گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی  کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

نوشکی پولیس کے سربراہ ایس پی اللہ بخش کے مطابق مقتول ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی نوشکی میں بطور سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) تعینات تھے۔ انہیں پانچ روز قبل سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے سوراب اپنے گھر جاتے ہوئے مستونگ کے علاقے کردگاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے  گاڑی سمیت اغوا کرلیا تھا۔
پولیس کے مطابق اغوا سے چند لمحے قبل محمد یوسف ریکی نے اپنی اہلیہ کو فون کرکے بتایا تھا کہ انہیں مسلح افراد نے روک لیا ہے۔ اس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ کسی محافظ کے بغیر اکیلے نیشنل ہائی وے کی بجائے نسبتاً غیر آباد اور پہاڑی مگر مختصر راستے سے سفر کر رہے تھے۔ ان کی گاڑی تاحال نہیں ملی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغوا اور قتل کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہوسکیں اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مستونگ اور گرد و نواح کے علاقوں میں کالعدم بلوچ مسلح تنظیمیں سرگرم ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی مستونگ پولیس کے ایک  ڈی ایس پی کو نامعلوم افراد نے سوراب کے قریب سے اغوا کیا تھا تاہم وہ چند روز بعد بازیاب ہوگئے تھے۔
مستونگ سے ہی مزید نو مزدور اغوا 
دوسری جانب مستونگ کے علاقے دشت میں سیاہ پشت کے مقام سے نو مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
دشت لیویز تھانے کے ایس ایچ او اختر محمد کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا۔ مزدور چوکیوں کی تعمیر کا کام کررہے تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مزدوروں میں چار مقامی جبکہ پانچ سندھی مزدور شامل ہیں، ایک مقامی مزدور کو بعد ازاں اغوا کاروں نے چھوڑ دیا اور باقیوں کو نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا گیا کیونکہ متعلقہ ٹھیکیدار اور حکام نے اب تک درخواست نہیں دی۔
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Joint Committee Joint Committee
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنادی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز...

Drone Drone
تازہ ترین3 گھنٹے ago

حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ

مدینہ منورہ (صداۓ سچ نیوز) حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیاہے...

Cricket-world-cup Cricket-world-cup
تازہ ترین3 گھنٹے ago

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا...

Afghan Taliban Afghan Taliban
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگروں کے 2 ٹھکانوں کو تباہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغان طالبان رجیم...

gold gold
پاکستان4 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں ایک سال سے زیادہ عرصے تک معمول پر نہیں آسکیں گی، امریکی توانائی کمپنیوں نے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم سے منسلک ڈیلاس فیڈسروے میں توانائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایران...

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے، ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے۔  ٹائم میگزین...

agosh home agosh home
پاکستان4 گھنٹے ago

ضامن گروپ، خودی ویلنس نے آغوش ہوم کی بے سہارا ماؤں کے ساتھ بزرگوں کا عالمی دن منایا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) معروف سماجی شخصیات اور مخیر حضرات کاشف شاہ اور ان کی اہلیہ ثروت نسیم شاہ، جو...

Gaza Gaza
تازہ ترین5 گھنٹے ago

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، شہدا کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی...

Trending