Connect with us

پاکستان

میر رضا نےآخری 12گھنٹےکہاں گزارے،کس سے ملاقاتیں اور باتیں کیں؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

Mir Raza

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان میر رضا نے موت سے قبل کے آخری 12 گھنٹے کہاں گزارے،کس کس سے ملاقاتیں اور باتیں کیں؟ تحقیقاتی ٹیم نے میر رضا کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات کردیے ہیں۔

اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ آئندہ دنوں میں میڈیا پر جاری کی جائے گی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تفتیشی حکام نے بتایا کہ لاش ملنےکے مقام مقام پر میر رضا کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔میر رضا آخری 12 گھنٹے انویسٹمینٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

ایک روز قبل 27 جولائی کو شام 5:54 بجے میر رضا شارع فیصل پر احمد راجہ نامی شخص سے ملا۔ احمد راجہ میر رضا کے درمیان 70 سے 80 لاکھ کی انویسٹمنٹ کی بات ہوئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق بینک میر رضا کی قرض کی ایک درخواست کو مسترد کرچکا تھا جس پر میر رضا نے اپنی بہن کے نام پر قرضےکی درخواست دلوائی۔

میر رضا کو شام 7:05 پر بینک سے کال موصول ہوئی جس میں ان کی بہن کے نام پر ایک کروڑ روپے قرض منظور ہونےکا بتایا گیا۔

میر رضا انویسٹمنٹ کے لیے فاروق محمود کو بھی متعدد بار کہہ چکا تھا۔ رات 8:23 بجے فاروق محمود نےکال کرکے میر رضا سے انویسٹمنٹ سے معذرت کرلی۔

موت سے محض 4 گھنٹے قبل میر رضا نے رات 11:50 بجے دوست عبدالرزاق کے ساتھ غفار کباب ہاؤس پر کھانا کھایا۔

میر رضا نے رات 12بجے فون پرصارم سید سے ہنگامی بنیادوں پر 3 کروڑ روپے قرض دینےکا کہا اور اسے میسج کیا کہ ” اگر اسے قرض نہیں ملا تو کل کی صبح میرے لیے بہت مشکل ہوجائے گی”،  جس کے بعد میر رضا نے رات 02:23 بجے گھر پر آکر سب سے پہلے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کردیا۔

میررضا نے 2:42 پر فیس بک، لنکڈ ان، اسنیپ چیٹ اکاؤنٹس بندکیے۔ منگیتر نے بے چینی میں 03:10 پر میر رضا کو کئی کالز اور میسجز کیے لیکن میر رضا نے منگیتر کی کسی کال یا میسج کا جواب نہیں دیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق منگیتر نے میسجز میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس غائب ہونے پر تشویش کا اظہارکیا۔

رات 3:18 پر میر رضا نےاپنے اکاؤنٹس سے رقم والدین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی، رات 3:42 پر میر رضا گھر سے اپنی دکان پر پہنچا، دکان سے میر رضا نے سکیورٹی گارڈکا پستول نکال کر ساتھ لیا۔ میر رضا 3:52 پر سکیورٹی گارڈکا پستول لےکر واپس گھر پہنچا اور  4:09 پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعےگھر سے نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق 4:22 پر میر رضا نے سفرکے دوران اپنا موبائل فون آف کرکے باہر پھینک دیا۔ میر رضا آن لائن ٹیکسی کے ذریعے 4:35 پر جائے وقوعہ پر پہنچا۔ میر رضا کو رات 4:38 پر جائے وقوعہ کے قریب اکیلے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔آخری ویڈیو لاش ملنے کے مقام سے 100 سے 150 میٹر فاصلے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق میر رضا کے قتل کے حوالے سے تاحال کوئی مثبت شواہد سامنے نہیں آسکے۔ اس سلسلے میں وائرل بیانیےکے برعکس بالکل مختلف حقائق سامنے آرہے ہیں اور آئندہ ہفتے میں اہم بیان جاری کیے جانےکی توقع ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Prices Petrol Prices
پاکستان9 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن...

FLOUR FLOUR
پاکستان9 گھنٹے ago

آٹے کی قیمت میں اضافہ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت...

rain rain
پاکستان9 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔...

president asif zardari and pm shehbaz sharif president asif zardari and pm shehbaz sharif
پاکستان10 گھنٹے ago

کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان، صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان...

dead dead
پاکستان10 گھنٹے ago

اسلام آباد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔...

faisal-karim-kundi faisal-karim-kundi
پاکستان10 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پاس اپنا اختیار نہیں، مراد سعید کے اشاروں پر چلتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  کہاہے کہ صوبہ اس وقت نااہل نالائق لوگوں کے ہاتھ...

mwm mwm
پاکستان10 گھنٹے ago

یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت ملکی مفادات اور مسلم اتحاد کے لیے نقصان دہ ہوگی، علامہ احمد اقبال رضوی

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان11 گھنٹے ago

ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں شروع: ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے ایکشن لینے کی تیاری پکڑ لی ہے...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان11 گھنٹے ago

فیول اسکیم سے 1 کروڑ افراد مستفید ہوچکے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل طریقے سے فیول سبسڈی اسکیم سے براہ...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان11 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے روپے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اب مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا...

Trending