تازہ ترین
نیتن یاہو نے مان لیا کہ انہوں نے دھوکا دیکر امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا، عباس عراقچی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی خاطر دھوکا دے کر امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عبرانی زبان میں خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کھلے الفاظ میں مان لیا ہے کہ انہوں نے امریکا کو ایران جنگ میں شامل ہونے کے لیے بے وقوف بنایا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ نیتن یاہو واضح طور پر اس بات پر ہنس رہے ہیں کہ امریکی ٹی وی نیٹ ورکس پر ایک ہزار گھنٹے ائیر ٹائم حاصل کرکے وہ کس طرح امریکا پر اثرانداز ہوئے۔تاہم انگریزی میں تو نیتن یاہو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سراہ رہے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیراعظم کو سانپ قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ 40 سال سے ایران سے ڈیل کررہے ہیں۔انہیں بہت وقت لگا کہ وہ اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ایران اور اس کی شاخوں کے خلاف کارروائی پرآمادہ کرسکیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ انہیں اس میں بھی بہت وقت لگا کہ وہ امریکا کو بھی اس بات پر قائل کرسکیں کیونکہ انہیں اپنے مؤقف پرقائل کرنےکیلئے امریکی ٹی وی پر تقریباً ایک ہزار گھنٹے ملے تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

