Connect with us

پاکستان

وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کیپیٹل سمارٹ سٹی میں 2 ہزار کنال پر ہاؤسنگ اسکیم، ہاوسنگ اتھارٹی کا معاہدہ طے پا گیا

capital smartcity


اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان شراکت داری، کیپٹل سمارٹ سٹی کے حدود میں واقع 2000 کنال زمین پر جدید ہاؤسنگ اسکیم تشکیل دی جائے گی۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے اپنے جوائنٹ وینچر پروجیکٹس ونگ (JVP) کے تحت ضلع راولپنڈی کے اہم ترین علاقے میں ہاؤسنگ اسکیم کے لیے معاہدے کی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی ملازمین اور شہریوں کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے شراکت دار ادارےکے ساتھ باضابطہ ایم او یوسائن کیا گیا۔

اس ایم او یو کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان شراکت داری کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت تحصیل و ضلع راولپنڈی میں کیپٹل سمارٹ سٹی کے حدود میں واقع 2000 کنال زمین پر جدید ہاؤسنگ اسکیم تشکیل دی جائے گی۔ یہ پروجیکٹ "لینڈ شیئرنگ ماڈل” (Land Sharing Model) کے تحت تیار کیا جائے گا۔

تقریب میں FDHL کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد ندیم اسلم اور ایف جی ای ایچ اے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ اس شراکت داری سے وفاقی ملازمین اور عام شہریوں کو عالمی معیار کی جدید رہائشی سہولیات کی بروقت اور شفاف فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

ڈی جی ہاوسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ کیپیٹل سمارٹ سٹی ایک جدید، خوبصورت اور بہترین طرزِ زندگی کا حامل منصوبہ ہے، جہاں رہائش کے ساتھ ساتھ زندگی کی تمام بنیادی اور جدید سہولیات کو ایک ہی جگہ فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یہاں معیاری سکولز، کمیونٹی سینٹرز، مساجد، پارکس، کھیلوں کی سہولیات، کمرشل ایریاز، صحت کی سہولیات اور دیگر بے شمار ضروریاتِ زندگی موجود ہیں۔ کشادہ سڑکیں، خوبصورت گرین بیلٹس، منظم انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات اسے ایک مثالی رہائشی منصوبہ بناتی ہیں۔ مختصراً، کیپیٹل سمارٹ سٹی صرف ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بلکہ ایک ایسا مکمل اور جدید شہر ہے جہاں خاندان کو آرام، سہولت، تفریح اور بہتر مستقبل سب کچھ ایک ہی جگہ میسر آتا ہے۔

اس موقع پر ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے چیف انجینیئر سید محمد حسن اور کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد ندیم اسلم نےمعاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

ہاؤسنگ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کی بدولت ضلع راولپنڈی اور گردونواح کے وفاقی ملازمین کو بااعتماد، محفوظ اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائش گاہیں فراہم کی جا سکیں گی۔مفاہمتی یادداشت وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے جدید رہائشی منصوبوں کی ترقی کے نئے مرحلے کا آغاز ہیں۔ FGEHA کی جانب سے نجی شعبے کے ساتھ اس شراکت داری کا مقصد دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے معیاری، منظم اور جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی (FGEHA)کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ سرکاری ملازمین کے لیے سستی اور معیاری رہائش کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ یہ معاہدہ وفاقی حکومت کے رہائشی منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل پر آگے بڑھانے کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔

مزید یہ کہ ڈائریکٹر جنرل ہاوسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے اجلاس کے دوران بتایا کہ اتھارٹی نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اسلام آباد اور کراچی میں مختلف رہائشی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اور سیکریٹری ہاؤ سنگ کی ترجیح ہے کہ سرکاری ملازمین کو محفوظ، معیاری اور سستی رہائش فراہم کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔ ڈی جی FGEHA نے یقین دہانی کرائی کہ اتھارٹی اپنے تمام جاری منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرے گی اور رہائشی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی  نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول...

capital smartcity capital smartcity
پاکستان1 گھنٹہ ago

وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کیپیٹل سمارٹ سٹی میں 2 ہزار کنال پر ہاؤسنگ اسکیم، ہاوسنگ اتھارٹی کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان شراکت داری،...

Islamabad Plans Policy to Address Open Spaces Islamabad Plans Policy to Address Open Spaces
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کیلئے اوپن اسپیسز اور تجاوزات پر جامع پالیسی کی تیاری پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز (ICSTSI) کے صدر محمد اویس ستی...

Ali Pervaiz Malik Ali Pervaiz Malik
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول کی طرح ایل پی جی کی قیمت میں بھی شفافیت لائیں گے، علی پرویز ملک

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں سے متعلق غیر معمولی حالات...

gold_ gold_
پاکستان2 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24کیرٹ...

LPG LPG
پاکستان2 گھنٹے ago

ایل پی جی بحران ایرانی سرحد نہ کھلنے سے مزید شدید ہونے کا خدشہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) بحران ایرانی سرحد نہ کھلنے سے مزید شدید ہونے کا...

LNG Cargoes for Winter LNG Cargoes for Winter
پاکستان13 گھنٹے ago

سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوزخریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع پیٹرولیم...

Mohsen-Rezaei Mohsen-Rezaei
تازہ ترین13 گھنٹے ago

افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) اٍیرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ افزودہ یورینیم کا...

peshawar high court peshawar high court
پاکستان13 گھنٹے ago

گورنر راج و ایمرجنسی کیخلاف کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

پشاور (صداۓ سچ نیوز) ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر...

Wheat Crisis Wheat Crisis
پاکستان13 گھنٹے ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان...

Trending