Connect with us

پاکستان

لاہور میں سید علی گیلانی کی برسی پر ’’تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد اور مستقبل کا منظرنامہ‘‘ کے موضوع پر تقریب

syed-ali-gilanis-death-anniversary

لاہور(صداۓ سچ نیوز) ایوان کارکنان تحریک پاکستان نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) لاہور اور یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر ’’تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد اور مستقبل کا منظرنامہ‘‘ کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی، تجزیہ کار ملک سلمان، معروف صحافی طارق غوری، معروف صحافی علی سجاد، ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس سمیت دیگر نے شرکت اور اظہار خیال کیا۔

معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے سید علی گیلانی کی سیاسی جدوجہد، اصول پسندی اور استقامت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اپنے نظریات کے لیے وقف کردی۔ انہوں نے مشکل ترین حالات، بیماری، نظر بندی اور بڑھتی عمر کے باوجود اپنے مؤقف پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

ان کی جدوجہد محض سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ ایک طویل نظریاتی اور اصولی جدوجہد تھی جس نے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔ سید علی گیلانی کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ مشکل حالات میں گھبرانے کے بجائے اپنے یقین، نظریات اور اصولوں کے ساتھ ثابت قدم رہنا چاہیے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا کہ سید علی گیلانی کا ذکر آج بھی لوگوں کے اندر ایک نئی توانائی پیدا کرتا ہے، ان کی جدوجہد اور عظمت آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی زندگی عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کی روشن مثال ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کردی۔

سلمان غنی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن اور استحکام سے براہ راست جڑا ہوا ہے، اس لیے خطے کے ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ مسئلہ کشمیر صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ معاملہ نہیں بلکہ پورے خطے اور عالمی امن سے جڑا ہوا ہے۔

بھارت دور اندیشی، حقیقت پسندی اور دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب پیش رفت کرے تو خطے میں امن، تعاون اور معاشی و سماجی ترقی کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق، عزت و وقار اور اپنے مستقبل کے فیصلے کے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ نسل در نسل کشمیری عوام نے پابندیوں، تشدد، گرفتاریوں اور بے شمار قربانیوں کا سامنا کیا تاہم ان کے عزم اور حق خودارادیت کی خواہش میں کمی نہیں آئی۔

تجزیہ کار ملک سلمان نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد محض ایک سیاسی تنازع نہیں بلکہ انسانوں کے حق، شناخت اور مستقبل کا سوال ہے۔ کشمیر کی اصل آواز خود کشمیری عوام ہیں اور کسی بھی پائیدار حل میں ان کی خواہشات کو بنیادی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طویل جدوجہد میں سید علی گیلانی جیسے رہنما سامنے آئے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کے حق خودارادیت کے لیے وقف کردی۔ ان کی ثابت قدمی، قربانی اور مسلسل جدوجہد اس امر کی یاد دہانی ہے کہ شخصیات رخصت ہوجاتی ہیں لیکن اصول اور مقصد زندہ رہتے ہیں۔

معروف صحافی طارق غوری نے کہا کہ پاکستان مسلسل عالمی سطح پر یہ مؤقف اجاگر کررہا ہے کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر رکھا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محض تشویش کے اظہار تک محدود نہ رہے بلکہ مسئلے کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

معروف صحافی علی سجاد نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کردی۔ ان کی قربانیاں، حوصلہ اور ثابت قدمی تاریخ کا حصہ ہیں جبکہ ان کا پیغام آنے والی نسلوں کے لیے جدوجہد، حوصلے اور استقامت کا پیغام ہے۔تقریب کے اختتام پر سید علی گیلانی مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

ڈی جی پی آئی ڈی لاہور شفقت عباس نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور کشمیری عوام کو امن، عزت، انصاف اور اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق نصیب فرمائے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

LNG Cargoes for Winter LNG Cargoes for Winter
پاکستان5 گھنٹے ago

سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوزخریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع پیٹرولیم...

Mohsen-Rezaei Mohsen-Rezaei
تازہ ترین5 گھنٹے ago

افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) اٍیرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ افزودہ یورینیم کا...

peshawar high court peshawar high court
پاکستان6 گھنٹے ago

گورنر راج و ایمرجنسی کیخلاف کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

پشاور (صداۓ سچ نیوز) ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر...

Wheat Crisis Wheat Crisis
پاکستان6 گھنٹے ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان...

Marco Rubio Marco Rubio
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے، مارکو روبیو

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا...

election-commission election-commission
پاکستان6 گھنٹے ago

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا...

France France
تازہ ترین6 گھنٹے ago

فرانس میں پُرتشدد احتجاج پر قابو پانے کیلئے کئی شہروں میں کرفیو نافذ، 2400 افراد گرفتار

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس میں پُرتشدد احتجاج پر قابو پانے کے لیے کئی شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ...

MULTAN-CAR-INCIDENT MULTAN-CAR-INCIDENT
پاکستان6 گھنٹے ago

ملتان میں یتیم بچے کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان (صداۓ سچ نیوز) ملتان میں یتیم بچے کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والا ملزم توقیر نذیر بہاولپور...

Israeli Fighter Israeli Fighter
تازہ ترین6 گھنٹے ago

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایران کی جانب پرواز کی، امریکی میڈیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز...

Yemen-attack-Saudi Yemen-attack-Saudi
تازہ ترین6 گھنٹے ago

مدینہ منورہ پر حوثی ملیشیا کا ایک اورحملہ ناکام، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کردئیے

مدینہ منورہ (صداۓ سچ نیوز) حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، سعودی...

Trending