پاکستان
نیپرا کی کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کرنے کی ہدایت
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو بلاشیڈول اور غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے فوری طور پر اجتناب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے واضح کیا ہے کہ لائن لاسز اور ریکوری کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے، جبکہ نقصانات کی بنیاد پر کسی فیڈر کی بجلی بند کرنے کا عمل فوری طور پر روکا جائے۔
نیپرا نے کہا کہ بجلی چوری یا نادہندگی کی سزا باقاعدہ بل ادا کرنے والے صارفین کو نہیں دی جا سکتی، باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ کےالیکٹرک پر تمام صارفین کو بلاامتیاز بجلی فراہمی کی قانونی ذمہ داری عائد ہے۔
نیپرانے بجلی چوری اور نقصانات کے تدارک کیلئے متبادل اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نادہندہ اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے،پورے فیڈر کی بجلی بند نہ کی جائے۔
نیپرا نے بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن اور قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مؤثرتعاون بڑھانے کا حکم دےدیا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کو نقصانات میں کمی کیلئے مرحلہ وار اور وقت مقررہ منصوبہ تیار کرنے کا حکم بھی دیدیا ۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

