تازہ ترین
کینیڈا نے اپنے ’دھونس جمانے والے ہمسائے‘ امریکا کی خوشامد کا راستہ اختیار کیا ہے، اسماعیل بقائی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف امریکی معاشی دباؤ کی حمایت پر کینیڈا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا نے اپنے ’دھونس جمانے والے ہمسائے‘ امریکا کی خوشامد کا راستہ اختیار کیا ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جس روز امریکی صدر نے کینیڈا کو امریکا کا حصہ قرار دیا، اسی روز کینیڈا کے وزرائے خارجہ اور خزانہ نے ایران کو نشانہ بناتے ہوئے ایسا بیان جاری کیا جس میں خطے کی صورتِ حال سے متعلق ہر حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
ایرانی ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈا باخوبی جانتا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے قبل آبنائے ہرمز کھلی اور محفوظ تھی، کینیڈا بیک وقت ’امن و سلامتی‘، ’بحری آمد و رفت کی آزادی‘ اور ’بین الاقوامی قانون‘ کا علم بردار ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا، کینیڈا خطے میں امریکی فوجی جارحیت، غیر قانونی اور مداخلت پسندانہ اقدامات کی حمایت بھی کر رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے سوال اٹھایا کہ کینیڈا امریکی فوجی جارحیت اور معاشی دہشت گردی کی حمایت کرنے کے بجائے امریکی جارحیت، ناکا بندی اور معاشی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیوں نہیں کرتا۔
انہوں نے کینیڈا کے مؤقف کو ’دھمکی کے سامنے جھکنے‘ کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا انتخاب ہے جو خود کینیڈا کو بھی امریکی دباؤ اور جارحیت سے محفوظ نہیں رکھ سکے گا۔
واضح رہے کہ کینیڈا نے ایران سے عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیاں ختم کرنے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کینیڈا نے فرانس اور برطانیہ کے ساتھ آبنائے ہرمز کھولنے کی امریکی کوششوں کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

