پاکستان
حیدرآباد، پتاشہ گلی میں قدیم علم پاک کو کچرا کنڈی بنانے کے خلاف عزادار رابطہ کمیٹی کا سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ
حیدرآباد (صداۓ سچ نیوز) کسی بھی مسلک کی مذہبی مقدسات کی توہین نہ صرف دوسروں کی دل آزاری بلکہ توہینِ مذہب ہے جس کے خلاف فی الفور سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر توہینِ مذہب کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دی جائیں۔
یہ مطالبہ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس، چیف آرگنائیزر علی گوہر چانڈیو، سٹی آرگنائیزر جام شمشاد علی جوکھیو، مشاورتی کاؤنسل کے رکن زاہد شریف شیخ و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پتاشہ گلی فقیر کا پڑ میں کھمبھاٹیوں کے پڑ کا علم پاک حیدرآباد شہر کا قدیم ترین پڑ اور علم پاک ہے جس کے منتظمین کو حیدرآباد میں ہونے والے لسانی فسادات میں نقل مکانی کرجانے پر مجبور ہونا پڑا تھا، تاہم اس وقت سے تاحال اس پڑ کے منتظمین ایامِ عزا میں پڑ پر آکر صفائی وغیرہ کرکے علم پاک کو دوبارہ سجاکر وہاں سے سالانہ سیج مبارک کا قدیم ماتمی جلوس برآمد کرکے سالانہ عزاداری کا اہتمام کرتے ہیں لیکن ایامِ عزا کے گذرتے ہی علاقہ کے چند جانے پہچانے فتنہ پرور شرپسند لوگ اس مقدس مقام کو دوبارہ کچرہ کنڈی میں تبدیل کرکے مذہبی کشیدگی پھیلانے والی شرمناک سازش میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے میئر حیدرآباد اور متعلقہ یو سی چیئرمین سے اس مقدس مقام کی فی الفور صفائی کے انتظامات کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے رہنماؤں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی حیدرآباد اور جملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے ایسے مذہبی کشیدگی پھیلانے والے شرپسندوں کے خلاف فی الفور سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

