تازہ ترین
ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں نقصان محدود ظاہر کرنا چاہتے ہیں، سابق پینٹاگون اہلکار
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) پینٹاگون کے سابق عہدیدار ڈیوڈ ڈیس روشز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں ہونے والے نقصان کو محدود ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔
عرب میڈیا سے حالیہ گفتگو میں ڈیوڈ ڈیس روشز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کو ’معمولی معاملہ‘ قرار دینے والے صدر ٹرمپ صورتِحال کی شدت اور کشیدگی کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا ایس بی ایس نیوز پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 7 ماہ سے جاری جنگ کو ’چھوٹا معاملہ‘ قرار دیتے ہوئے اسے جنگ کے بجائے ’فوجی تنازع‘ قرار دیا ہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسے جنگ کہنے سے گریز کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی ’بڑی بات نہیں‘ اور امریکا نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک کر ’بڑی کامیابی‘ حاصل کی ہے۔
نائب صدر وینس نے بھی کہا ہے کہ اس وقت کوئی فعال فائرنگ نہیں ہو رہی اور شدید جنگ صرف 6 ہفتے جاری رہی۔
ایس بی ایس نیوز میں شامل کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق ٹرمپ اور وینس کی جانب سے جنگ کی شدت کم ظاہر کرنے کی کوشش سیاسی حکمتِ عملی ہے کیونکہ امریکی عوام میں اس تنازع پر بے چینی بڑھ رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے باعث کئی اشیاء کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ ہوا جبکہ حکومت عوام کو جنگ کی واضح وجہ، کامیابی کے پیمانے اور فوجی انخلاء کے منصوبے سے آگاہ کرنے میں ناکام ہے۔
امریکی اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر تحقیق جیرڈ مونشائن کے مطابق ٹرمپ کے اپنے حامیوں کی ایک قابلِ ذکر تعداد بھی جنگ سے مایوس ہو رہی ہے جس کا اثر نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن جماعت پر پڑ سکتا ہے۔
جیرڈ مونشائن کے مطابق موجودہ صورتِ حال میں ڈیموکریٹس کے ایوان نمائندگان کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کرنے کا امکان بڑھ گیا ہے، دونوں ایوانوں پر کنٹرول کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کے لیے حکومتی معاملات چلانا انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔
مونشائن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دور کے اختتام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں اور ریپبلکن رہنما بھی سیاسی فائدے کے لیے ایسے صدر سے فاصلہ اختیار کر رہے ہیں جس کی مقبولیت کی شرح 30 فیصد کی سطح تک گر چکی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

