پاکستان
چارسدہ میں فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
پشاور (صدائے سچ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چارسدہ کے تھانہ مندنی کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مولانا عبدالسلام کی کار پر فائرنگ کی۔ جس سے کار میں موجود مولانا عبدالسلام جاں بحق ہو گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کیا گیا۔
واقعے سے متعلق پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی۔ اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک کے ایم این اے کی بہن کا پٹرول پمپ جعل سازی سے فروخت
مقتول مولانا عبدالسلام چارسدہ کی تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے ایک مدرسہ کے مہتتم تھے۔ اور جے یو آئی کی صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔
مولانا عبدالسلام کے انتقال پر جے یو آئی کے رہنماؤں و دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ ان کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

