پاکستان
سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد
کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، نئے آرمز ڈیلر شپ لائسنس کے اجرا پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ صرف غیرمعمولی، خصوصی کیسز میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔
ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی، خصوصی کیسز میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔
ترجمان وزارت داخلہ سندھ نے بتایا قواعد و ضوابط کے مطابق وزیر داخلہ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری درکار ہوگی۔
انہوں نےکہاکہ تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدر آمد کی ہدایت کردی گئی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

