Connect with us

تازہ ترین

حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

saudi-f15

صنعا (صداۓ سچ نیوز) حوثی فورسز نے یمن کی فضائی حدود میں ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے شمال مشرقی صوبے مأرب کے علاقے میں واقع جبل حیلان کے قریب ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سعودی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔

ترجمان حوثی فوج نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ملک اور عوام کے خلاف اس وحشیانہ جارحیت کے پیشِ نظر یمنی مسلح افواج نے اللّٰہ کی مدد اور فضل سے ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا، جب وہ مأرب گورنری کی فضائی حدود میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کی کارروائیوں کی حمایت میں دشمن کارروائیاں کر رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان فضائی کارروائیاں اور سرحد پار حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔

سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی اتحاد نے کہا تھا کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون کو مکہ کے گرد ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی روک لیا گیا تھا۔

ترجمان سعودی اتحادی ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے مکہ کو نشانہ بنانے کی یہ دوسری کوشش تھی، اس سے پہلے جولائی 2017ء میں بھی مکہ پر بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔

گزشتہ رات سعودی عرب کے شہروں جزان، ابہا اور خمیس مشیط میں حملے کے خطرات پر سائرن بج اٹھے تاہم کچھ دیر بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

hafiz naeem hafiz naeem
پاکستان15 منٹس ago

حافظ نعیم کا پیٹرول پر لیوی ختم ہونے تک دھرنے ختم نہ کرنے کا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے پیٹرول پر لیوی ختم ہونے تک دھرنے ختم نہ کرنے...

US weapons stockpiles US weapons stockpiles
تازہ ترین20 منٹس ago

ایران جنگ، امریکا کو 38 ارب ڈالرز کا نقصان، اسلحہ ذخائر کی بحالی میں 5 سال لگنے کا امکان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی کانگریشنل بجٹ آفس (سی بی او) کے مطابق ایران کے خلاف کئی ماہ سے جاری...

abbas araqchi, wang yi abbas araqchi, wang yi
تازہ ترین50 منٹس ago

کیا چین ایران امریکا جنگ ختم کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے؟

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج چین...

military-chiefs-secret-meeting military-chiefs-secret-meeting
تازہ ترین56 منٹس ago

امریکا، اسرائیل اورعرب فوجی سربراہان کی جرمنی میں خفیہ ملاقات،ایران جنگ اور خطے کی کشیدگی پرغور

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعوی کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اورعرب ممالک کےفوجی سربراہان...

trump-nateen-yaho trump-nateen-yaho
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالرکا اسلحہ فروخت کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی تیاری کرلی۔ واشنگٹن...

PTI founder PTI founder
پاکستان1 گھنٹہ ago

بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا کیس، اٹارنی جنرل فوری طلب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے کیس میں اٹارنی جنرل...

DG ISPR DG ISPR
پاکستان1 گھنٹہ ago

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا، مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے مکہ معاہدے...

trump-jd-vance trump-jd-vance
تازہ ترین2 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ اسرائیل سے راہیں جدا کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکی نائب صدر کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نےدعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اسرائیل سے راہیں جدا...

PM-Shehbaz-Shari PM-Shehbaz-Shari
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش...

saudi-f15 saudi-f15
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) حوثی فورسز نے یمن کی فضائی حدود میں ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا...

Trending