پاکستان
بانی کی ہدایات ہیں سٹریٹ موومنٹ کا چلانا سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی کورٹ نے آج ہمیں بہت مایوس کیا، جب آئینی عدالت بنی تھی تو ہمارے بڑے تحفظات تھے، آج آئینی عدالت کو مداخلت نہیں کرنا چاہیے ۔
بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ بانی کی ہدایات ہیں سٹریٹ موومنٹ کا چلانا سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے،کسی طرف بھی دراڑنہیں ہونی چاہیے ورنہ عوام کو نقصان ہو گا، ہم احتجاج میں کوئی راستہ نہیں بند کریں گے توڑ پھوڑ نہیں کریں گے، ہم نے جہاں بھی آنا ہوا ضرور آئیں گے، انتشارکہیں نہیں ہو گا امن و امان ہو گا یہ ہماری سیاسی جدوجہد ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ہمارے لانگ مارچ میں راستے چلتے رہیں گے، نہ کوئی ایمبولنس رکے گی نہ کوئی گاڑی رکے گی، ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں کیونکہ ہمیں انصاف نہیں ملا، نہ پارلیمان نے انصاف دیا نہ عدالت سےانصاف ملا، سب سے پہلے پاکستان، امن وامان کی ذمہ داری ہم سب کی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے امید ہے بانی کو علاج،ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا جائےگا، بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل بورڈ میں انکے خاندان کے فرد کو شامل کیا جائے،بانی کے علاج اور میڈیکل بورڈ سے متعلق معاملہ سادہ طریقے سے حل ہو سکتا تھا، بانی کے علاج کا معاملہ حل ہو جائے تو15 ماہ سے جاری تشویش ختم ہو سکتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

