پاکستان
سمرقند اولمپیاڈ، پاکستان کا اسرائیل کیخلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے 46 ویں فائیڈ ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا۔ چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سید ذیشان نقوی کے مطابق ازبکستان میں منعقدہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں مدمقابل ہے۔
پاکستان کا پول راونڈ میں بدھ کو اسرائیل سے مقابلہ شیڈول تھا تاہم پاکستان نےاسرائیل سے مقابلہ کھیلنے سے انکار کرتے ہوۓ میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذیشان نقوی نے کہا کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے جبکہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مقابلے سے دستبردار ہوئے ہیں۔
سمرقند میں ہونے والے عالمی چیس اولمپیاڈ میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں قومی ٹیمیں شریک ہیں۔ فائیڈ کے مطابق رواں ایونٹ میں اوپن اور ویمنز سیکشنز میں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

