تازہ ترین
ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے 7 شرائط پیش کرنے کی تصدیق کر دی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے سات شرائط پیش کرنے کی تصدیق کردی۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات شروع کرنے کے لیے سات شرائط پیش کردی گئی ہیں۔
محسن رضائی کےمطابق اگر امریکا اپنے پیدا کردہ بحران سے نکلنا اور مزید الجھنے سے بچنا چاہتا ہے تو اسے ایران کے حقوق اور پیش کردہ شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران محسن رضائی نے کہا کہ قطر اور پاکستان کی حکومتیں ایران سے مسلسل مشاورت اور رابطوں میں ہیں، ایران نے اپنی شرائط سے دونوں ممالک اور امریکا کو آگاہ کردیا ہے اور اب امریکی ردِعمل کا انتظار ہے۔
انہوں نےکہا کہ ایران کی شرائط میں منجمد اثاثے جاری کرنا،تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنا،ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا، انقلاب مخالفین سےتعاون روکنا، ایرانی سرزمین پرکسی بھی جارحیت کا خاتمہ اور بحری ناکہ بندی اٹھانا شامل ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

