تازہ ترین
یمن، حکومتی فورسز کا اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ‘کہبوب’ پہاڑوں پر حوثیوں کا حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ
صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حکومتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ‘کہبوب’ کے پہاڑی سلسلے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے کی گئی پیش قدمی اور ایک بڑا حملہ پسپا کر دیا ہے۔
سرکاری فورسز کے دستے ‘نیشنل شیلڈ بریگیڈز’ نے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے پہاڑوں کے اوپر پرواز کرنے والے تین حوثی ڈرونز کو بھی مار گرایا ہے۔
بریگیڈز کے مطابق ان ڈرونز کو ان کے اہداف یا حکومتی ٹھکانوں تک پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں تباہ کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس اہم محاذ پر تعینات ایک اور عسکری ونگ ‘سدرن جائنٹس بریگیڈز’ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ حوثیوں کی قلعہ بندیوں اور انہیں ملنے والی اضافی کمک کو مسلسل اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

