Connect with us

پاکستان

اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کیلئے اوپن اسپیسز اور تجاوزات پر جامع پالیسی کی تیاری پر اتفاق

Islamabad Plans Policy to Address Open Spaces

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز (ICSTSI) کے صدر محمد اویس ستی کی قیادت میں شہر کی مختلف مارکیٹوں کے منتخب نمائندوں اور تاجر رہنماؤں کے وفد نے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) میاں طارق لطیف سے ملاقات کی، جس میں اوپن اسپیسز، تجاوزات اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صدر چیمبر اف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز محمد اویس ستی نے میاں طارق لطیف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تاجر نمائندوں سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے میاں طارق لطیف نے یقین دہانی کرائی کہ اوپن اسپیسز کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی تیار کی جا رہی ہے، جبکہ تجاوزات اور دیگر میونسپل مسائل کو قواعد و ضوابط اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے ، سی ای او ایم سی آئی اور کیپٹن اویس کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو صاف ستھرا، خوبصورت، منظم اور جدید ماڈل شہر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ تاجر برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھی متعلقہ نمائندوں سے مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

وفد میں اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نائب صدر سردار ظہیر احمد، صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی، سابق صدر چیمبر اف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز ملک ظہیر، صدر بلیو ایریا یوسف راجپوت، صدر ایف سیون مرکز اسد عزیز، جنرل سیکرٹری ایف سیون مرکز عبدالرحمن صدیقی، صدر جی الیون مرکز نعیم اختر اعوان، صدر موتی بازار بھارہ کہو قمر عباسی، صدر مری روڈ زون ون عبید الرحمن عباسی، جنرل سیکرٹری ٹریڈ یونین بھارہ کہو عمر خیام عباسی، صدر ملوڈی مارکیٹ جی سکس اظہر اقبال، صدر ای الیون ظاہر عباسی، صدر جی نائن فور (پشاور موڑ) نثار احمد لنگاہ، سینئر نائب صدر پشاور موڑ سردار زبیر، جنرل سیکرٹری آئی نائن عتیق جنجوعہ، صدر پولٹری ایسوسی ایشن اسلام آباد محمود حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری حیدری مارکیٹ جی نائن ٹو (G-9/2) محمد آصف راجپوت محمد اسامہ طاہر ایڈوائزر اف پریزیڈنٹ اسلام اباد چیمبر اف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور دیگر تاجر نمائندگان شامل تھے ۔

ملاقات کے اختتام پر تاجر رہنماؤں نے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی کی تیاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی  نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول...

capital smartcity capital smartcity
پاکستان3 گھنٹے ago

وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کیپیٹل سمارٹ سٹی میں 2 ہزار کنال پر ہاؤسنگ اسکیم، ہاوسنگ اتھارٹی کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان شراکت داری،...

Islamabad Plans Policy to Address Open Spaces Islamabad Plans Policy to Address Open Spaces
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کیلئے اوپن اسپیسز اور تجاوزات پر جامع پالیسی کی تیاری پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز (ICSTSI) کے صدر محمد اویس ستی...

Ali Pervaiz Malik Ali Pervaiz Malik
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرول کی طرح ایل پی جی کی قیمت میں بھی شفافیت لائیں گے، علی پرویز ملک

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں سے متعلق غیر معمولی حالات...

gold_ gold_
پاکستان4 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24کیرٹ...

LPG LPG
پاکستان4 گھنٹے ago

ایل پی جی بحران ایرانی سرحد نہ کھلنے سے مزید شدید ہونے کا خدشہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) بحران ایرانی سرحد نہ کھلنے سے مزید شدید ہونے کا...

LNG Cargoes for Winter LNG Cargoes for Winter
پاکستان14 گھنٹے ago

سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوزخریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع پیٹرولیم...

Mohsen-Rezaei Mohsen-Rezaei
تازہ ترین14 گھنٹے ago

افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) اٍیرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ افزودہ یورینیم کا...

peshawar high court peshawar high court
پاکستان14 گھنٹے ago

گورنر راج و ایمرجنسی کیخلاف کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

پشاور (صداۓ سچ نیوز) ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر...

Wheat Crisis Wheat Crisis
پاکستان14 گھنٹے ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان...

Trending